تازہ ترین  

ایپل نے ایران کے لیے متعدد ایپلیکشنز ختم کر دیں
    |     1 years ago     |    سائنس و ٹیکنالوجی
کیلیفورنیا: ایران نے ملکی صارفین کے لیے ایپل کی جانب سے متعدد معروف ایپلیکشینز ختم کر دینے پر برہمی کا اظہار کیا ہے
۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی کمپنی ایپل کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ایران پر عائد کی جانے والی پابندیوں کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ ایرانی وزیر برائے اطلاعات محمد جواد اظہری جہرومی نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ وہ اس معاملے میں ایپل کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی کو انسانی زندگیوں میں بہتری اور سہولت کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے نہ کہ مختلف ممالک کے درمیان تفریق قائم کرنے کے آلے کے طور پر استعمال کیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اس معاملے کے حل کے لیے وزیرخارجہ جواد ظریف کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔
بشکریہ ہماری ویب





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


مقبول ترین

اسلامی و سبق آموز


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved