تازہ ترین  
Tuesday
12-12-17

گزشتہ ہفتے فلمی دنیا میں کیا ہوا ؟؟؟ ضرور پڑھیئے
    |     3 months ago     |    انٹرنیشنل
گزشتہ ہفتے فلمی دنیا میں کیا ہوا ؟؟؟ ضرور پڑھیئے


شوبز کی دنیا بھی سیاست کی دنیا کی طرح ہی ہوتی ہے، جہاں کئی اداکار اپنے بیانات کی وجہ سے خبروں میں اِن رہتے ہیں، جب کہ کئی سلیبرٹیز اپنی دلکش اداؤں، اچھوتے فیشن اور منفرد نظر آنے کی وجہ سے بھی میڈیا پر چھائے رہتے ہیں۔

جہاں خود اداکار خبروں میں اِن رہتے ہیں، وہیں ان کے بچے بھی خبروں کی زینت بنتے ہیں۔

گزشتہ ہفتے بولی وڈ کے چھوٹے خان سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کی ایک تصویر وائرل ہوئی، جو اس سے قبل بھی اپنی تصاویر کی وجہ سے خبروں میں رہ چکی ہیں۔

مگر اس بار ان کی دیسی کپڑوں میں لی گئی تصاویر وائرل ہوئیں اور لوگ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ سارہ علی خان جو ہمیشہ جینز کی پینٹ اور مختصر شرٹ میں نظر آتی ہیں، وہ شلوار قمیض میں کتنی دلکش نظر آ رہی ہیں۔

ویسے سارہ علی خان کی نئی تصاویر سے قبل بھی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کے ساتھ شلوار قمیض میں لی گئی تصویریں مقبول ہوئی تھیں۔

بولی وڈ شخصیات بھلے ہی کروڑوں فالوورز رکھتی ہوں، لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ وہ بھی کسی نہ کسی کو فالو کر رہی ہوتی ہیں۔

بولی وڈ کے اداکار مذہبی تہوار بھی شاندار طریقے سے مناتے ہیں۔

25 اگست کو دیوتا گنیش کی یاد میں منائے جانے والے ’گنیش چتھرجی‘ کے تہوار کے موقع پر مکیش امبانی جیسی شخصیت نے جب پارٹی دی تو اس میں بہت سے بولی وڈ ستارے نظر آئے۔

مکیش امبانی کی جانب سے دی گئی پارٹی میں دپیکا پڈوکون سنہرے رنگ کی خوبصورت ساڑھی میں ملبوس نظر آئیں، جنہوں نے اپنی مسکراہٹوں سے دیوتا گنیش کے تہوار کی محفل لوٹ لی۔

اگر آپ سوچتے ہیں کہ فلمی اداکار صرف فلموں میں ہی ہیرو ہوتے ہیں تو آپ غلط ہیں، بولی وڈ اداکار کئی مواقع پر حقیقی زندگی میں بھی ہیرو کا کردار ادا کرتے ہیں۔

گزشتہ ہفتے ممبئی میں ’لکمے فیشن شو‘ ہوا، جہاں کئی حسیناؤں نے جلوے بکھیرے، اس فیشن شو کو دیکھنے کے لیے کئی اداکار اور اداکارائیں بھی آئیں، جن میں اکشے کمار اور ان کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ بھی شامل تھیں۔

فیشن شو میں شرکت کے لیے اکشے اور ٹوئنکل کو دیکھ کر فوٹوگرافرز اور کیمرا مینوں نے اپنے کیمرے نکال لیے اور دونوں کو گھیر لیا، لیکن میڈیا کے نمائندے یہ بھول گئے کہ ہیروئن کے ساتھ اس کا ہیرو بھی ہے، جو اس کا تحفظ کرنا جانتا ہے۔

کھلاڑی ہیرو اپنی اہلیہ کو فوٹوگرافرز سے بچاتے ہوئے فیشن شو کے ہال میں لے گئے۔

ویسے تو سنجے دت عرف سنجو بابا کو آپ نے کئی فلموں میں بھگوان کی آرتی اتارتے دیکھا ہی ہوگا، لیکن وہ حقیقی زندگی میں بھی یہ کام کرتے ہیں۔

’گنیش چتھرجی‘ تہوار کو غنیمنت جانتے ہوئے انہوں نے اپنی آنے والی فلم ’بھومی‘ کی کامیابی کے لیے بھی عبادت (پوچا) کی۔

گزشتہ ہفتے نرگس فخری کو بھی ممبئی میں ’لکمے فیشن ویک‘ میں دیکھا گیا، لیکن جب وہ بیرون ملک سے بھارت ایئرپورٹ پر پہنچیں تو انہوں نے فوٹوگرافرز کو دیکھ کر اپنا چہرہ چھپا لیا۔

نرگس فخری ان تصویروں میں قدرے ڈھیلے ڈھالے اور مختلف کپڑوں میں نظر آئیں اور ان کی جانب سے چہرے کو چھپائے جانے کے بعد فلمی ناقدین نے ان کے اس رویے پر کئی سولات اٹھادیے۔

معاملہ یہاں تک پہنچا کہ سوشل میڈیا پر ان کی ان تصاویر کو لے کر طرح طرح کی باتیں اور الزامات لگائے گئے۔

ویسے تو اب سدھارتھ ملہوترا اور جیکولین فرنینڈز کی فلم ’اے جنٹل مین‘ ریلیز کردی گئی ہے، تاہم وہ فلم کی نمائش سے قبل تشہیر کے دوران خوب رقص کرتے نظر آئے۔

'اے جنٹلمین' کے کئی مناظر پر تو بھارتی فلمی سنسر بورڈ نے قینچی پھیرنے کی کوشش کی، لیکن فلم کی تشہیر کے دوران انہیں کسی قینچی کا ڈر نہیں تھا، اس وجہ سے وہ جنٹل مینوں کی طرح رومانوی رقص بھی کرتے نظر آئے۔

فلم میں سدھارتھ ملہوترا کا ایکشن اور جیکولین فرنینڈز کا ;’پول سے لٹک کر کیا گیا ڈانس‘اب تک تو کئی شائقین نے دیکھ بھی لیا ہوگا۔

اور حقیقی زندگی میں رئیل ہیرو کا کردار صرف اکشے کمار شوہر بن کر ادا نہیں کر رہے، بلکہ یہ کردار ورون دھون جیسے نوجوان اداکار بھی بخوبی نبھانا جانتے ہیں۔

لکمے فیشن ویک کے دوران ورون دھون اپنی دوست نتاشا کے ساتھ نہ صرف نظر آئے، بلکہ انہیں فوٹوگرافرز اور لوگوں کی بھیڑ سے بھی بچانے کی کوشش کرتے دکھائی دیے۔

ویسے تو پریانکا چوپڑا گزشتہ دو تین ہفتوں سے خبروں سے باہر ہیں، تاہم انہوں نے 28 اگست کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کرکے خبروں کی دنیا میں انٹری کی۔

پریانکا چوپڑا نے ممبئی کے ساحل سمندر ’میرین ڈرائیو‘ پر اپنے دوستوں کے ساتھ لی گئی ایک تصویر شیئر کی۔

اس تصویر کے کیپشن میں پریانکا چوپڑا نے لکھا کہ میرین ڈرائیو پر 17 سال بعد آنے پر خوشی ہوئی۔

پریانکا چوپڑا کی یہ تصویر رات کے وقت لی گئی جس پر ہزاروں مداحوں نے کمنٹ کیے اور لاکھوں افراد نے اسے لائیک کیا۔




بشکریہ ڈان نیوز
Feedback
Dislike
 
Normal
 
Good
 
Excellent
 




Follow Us

Picture stories


Tv Channel
News Paper Links
Websites Links
تعارف / انٹرویو
مقبول ترین

دلچسپ و عجیب



     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2017 apkibat. All Rights Reserved