تازہ ترین  
Tuesday
12-12-17

پاکستانی گوگل پر کن سوالات کا جواب تلاش کرتے ہیں
    |     3 months ago     |    سائنس و ٹیکنالوجی

پاکستانی گوگل پر کن سوالات کا جواب تلاش کرتے ہیں ??? .......

جب زندگی میں سوالات یا مشکلات کا سامنا ہو تو اکثر افراد جواب کے لیے گوگل کا رخ ایک بار، دو بار یا ہوسکتا ہے سینکڑوں بار کرتے ہیں۔

مگر وہ وہاں اپنی کس قسم کی مشکلات کا حل تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہیں؟

تو اس کا جواب گوگل نیوز لیب کی ایک نئی ویب سائٹ میں دیا گیا ہے اور یہ جان حیرانی ہوگی کہ اکثر افراد انڈہ ابالنے کا طریقہ کار جاننے کے لیے بھی گوگل کا رخ کرتے ہیں۔

یہ ویب سائٹ ;ہاﺅ ٹو فکس اے ٹوائلٹ ڈاٹ کام، میں سو مقبول ترین ' ہاﺅ ٹو' سرچز کا ڈیٹا موجود ہے جو کہ دنیا بھر میں گوگل سرچ انجن پر کیا جاتا ہے۔

اور ہاں آپ ممالک یا مخصوص لوکیشن فلٹر کے ذریعے جان سکتے ہیں کہ وہاں لوگ اپنی کن، کن مشکلات کا حل جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔

بس وہاں جا کر کسی لوکیشن جیسے پاکستان کو ٹائپ کریں تو ایک انٹرایکٹو تصویر میں گھر کی مختلف چیزوں کو دکھایا جائے گا۔

جس چیز کا حجم تصویر جتنا بڑا ہوگا، اسے اتنی ہی بار سرچ کیا گیا ہے اور پاکستان میں لگتا ہے کہ لوگوں کے لیے بلب بدلنا یا دروازہ ٹھیک کرنا کافی بڑا مسئلہ ہے۔اسی طرح ویب سائٹ میں یہ بھی موجود ہے کہ پاکستانی کن کھانوں کو پکانے کے لیے گوگل سے رجوع کرتے ہیں یا ٹائی باندھنے کا طریقہ جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔

اسی طرح وزن کیسے کم کیا جائے یا شریک حیات کو کیسے تلاش کریں، یہ بھی کافی مقبول سوالات ہیں۔....

بشکریہ ڈان نیوز
Feedback
Dislike
 
Normal
 
Good
 
Excellent
 




Follow Us

Picture stories


Tv Channel
News Paper Links
Websites Links
تعارف / انٹرویو
مقبول ترین

دلچسپ و عجیب



     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2017 apkibat. All Rights Reserved