تازہ ترین  
Tuesday
12-12-17

مارک زکربرگ کی فیس بک پروفائل بلاک کیوں نہیں ہوتی؟
    |     3 months ago     |    سائنس و ٹیکنالوجی


کیا آپ نے کبھی فیس بک کے بانی مارک زکربرگ یا ان کی اہلیہ پریسلا چن کے پروفائل پیجز کو بلاک کرنے کی کوشش کی ہے؟

اگر نہیں تو جان لیں کہ ایسی کوشش کا کوئی فائدہ نہیں کیونکہ آپ ان دونوں کی پروفائل بلاک ہی نہیں کرسکتے۔

جی ہاں واقعی فیس بک کے بانی اور ان کی اہلیہ کے پیجز کو بلاک کرنے کی کوشش کی جائے تو ایک ایرر میسج سامنے آجاتا ہے۔

اس میسج میں لکھا ہوتا ہے ' یہ پروفائل ابھی بلاک نہیں کی جاسکتی'۔

ترجمان کے مطابق اگست 2010 سے ہی یہ ایرر سامنے آرہا ہے جو نہ صرف لوگوں کو مارک زکربرگ اور پریسلا چن کی پروفائل کو بلاک کرنے سے روکتا ہے بلکہ الٹا صارف کا اکاﺅنٹ کچھ وقت کے لیے بلاک ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔

بظاہر اس کی وجہ یہ ہے کہ مارک زکربرگ اور ان کی اہلیہ کی پروفائلز کو اتنی بار بلاک کیا گیا ہے کہ فیس بک کی سائٹ کے الگورتھم نے معاملہ اپنے ہاتھ میں لیتے ہوئے صارفین کو یہ پیجز مزید بلاک کرنے سے روک دیا ہے۔

ویسے فیس بک پر صارفین کسی بھی وقت کسی بھی پروفائل کو بلاک کرسکتے ہیں جو خودکار طور پر اَن فرینڈ (فرینڈ لسٹ سے باہر) ہوجاتا ہے۔

اگر آپ کسی کو اَن بلاک کریں اور پھر بلاک کرنے کا فیصلہ کریں تو آپ کو 48 گھنٹے کا انتظار کرنا پڑتا ہے۔

بشکریہ ڈان نیوز
Feedback
Dislike
 
Normal
 
Good
 
Excellent
 







Comments

nice


Follow Us

Picture stories


Tv Channel
News Paper Links
Websites Links
تعارف / انٹرویو
مقبول ترین

دلچسپ و عجیب



     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2017 apkibat. All Rights Reserved