تازہ ترین  

شمالی کوریا نے جاپان کی جانب میزائل چلا دیا.
    |     1 years ago     |    انٹرنیشنل
شمالی کوریا نے جاپان کی جانب میزائل چلا دیا....
(سیﺅل/ پیانگ یانگ ).شمالی کوریا نے ایک بار پھر جاپان پر میزائل داغ دیا جس کی وجہ سے کروڑوں لوگوں میں شدید بے چینی پھیل گئی، شمالی کوریا کی جانب سے میزائل سونان ضلع سے داغا گیا ۔ شمالی کوریا کے حالیہ میزائل تجربے کے جواب میں جنوبی کوریا نے بھی میزائل داغا ہے اور ایسا پہلی بار ہوا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جمعہ کی صبح شمالی کوریا نے نیا میزائل داغا ہے جو جاپان کے شمالی جزیرے ہوکائیڈو کے اوپر سے اڑتا ہوا سمندر میں گرا ہے۔ یہ تجربہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب حال ہی میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی کوریا پر نئی پابندیاں عائد کی ہیں جس کے جواب میں شمالی کوریا جمعرات کو جاپان کو جوہری ہتھیاروں سے ڈبونے اور امریکہ کو راکھ اور اندھیروں میں ڈبونے کی دھمکی دے چکا ہے۔ جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے داغے جانے والے میزائل نے کم از کم 2300 میل کا فاصلہ طے کیا ہے۔
شمالی کوریا کے حالیہ میزائل تجربے پر امریکہ، جاپان اور جنوبی کوریا نے سخت اظہار برہمی کیا ہے۔ امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے شمالی کوریا کو عاقبت نا اندیش قرار دیا اور کہا کہ شمالی کوریا کے حالیہ تجربے کی وجہ سے کروڑوں جاپانیوں کے تحفظ کو شدید خطرات لاحق ہوئے۔ جاپانی حکومت کے ترجمان نے شمالی کوریا کو بھرپور جواب دینے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کے اقدامات بالکل بھی برداشت نہیں کیے جائیں گے، ’ ہم نے شمالی کوریا سے شدید احتجاج کیا ہے اور انہیں جاپانی عوام کے غم و غصے سے آگاہ کیا ہے‘۔جاپان کے وزیر خارجہ تارو کونو نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ شمالی کوریا کا حالیہ میزائل بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ہو سکتا ہے۔
دوسری جانب جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ اس کی فوج نے شمالی کوریا کے حالیہ تجربے کے جواب میں سمندر میں ہن مو 2 بیلسٹک میزائل داغا ہے، یہ میزائل 1240 میل کا فاصلہ طے کرکے ہوکائیڈو جزیرے کے قریب سمندر میں گر کر تباہ ہوا ہے۔ ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ جنوبی کوریا کی جانب سے شمالی کوریا کو میزائل تجربے کا جواب میزائل سے دیا گیا ہو۔ شمالی کوریا کے حالیہ تجربے کے بعد امریکہ اور جاپان کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بھی طلب کرلیا گیا ہے۔
بشکریہ ڈیلی پاکستان آن لائن ;





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


مقبول ترین

اسلامی و سبق آموز


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved