تازہ ترین  
Tuesday
12-12-17

برما میں مسلمانوں کے قتل عام پر عالمی برادری کی خاموشی قابل مذمت ہے
    |     3 months ago     |    انٹرنیشنل
برما میں مسلمانوں کے قتل عام پر عالمی برادری کی خاموشی قابل مذمت ہے...

کمالیہ (بیوروچیف) روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی ظلم کی انتہاہے برما میں مسلمانوں کے قتل عام پر عالمی برادری کی خاموشی قابل مذمت ہے ان خیالات کا اظہار تحصیل صدر لیبر قومی موومنٹ ملک عبدالمجید نے احتجاجی ریلی کے شرکاءسے تھانہ چوک میں خطاب کرتے ہو ئے کیا ریلی لاری اڈہ چوک سے شروع ہو گر تھانہ چوک میں اختتام پذیر ہوئی ریلی کی شرکاءنے احتجاجی بینرز اٹھا رکھے تھے حافظ عالمگیر،ملک اصغر چوڑے خاں ،حاجی رحمت علی کمبوہ و دیگر نے ریلی کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی ظلم کی انتہاہے ، برما میں مسلمانوں کے قتل عام پر اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری کی خاموشی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہاکہ مسلم ممالک کی طرف سے بھی روہنگیا کے مسلمانوں کے لئے کھل کربات نہ کرنا قابل افسوس ہے۔ برما کے مظلوم مسلمانوں کی مدد کیلئے پاکستان کی حکومت نے بیان بازی کے سوا کچھ نہیں کیا دنیا میں امن کا پرچار کرنیوالے یورپی ممالک نے برما کے معاملے میں مجرمانہ خاموشی اختیار کررکھی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ اسلامی ممالک کے حکمران روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی رکوانے کے لئے کردار ادا کریں۔ ریلی کے اختتام پرروہنگیا مسلمانوں کے حق میں خصوصی دعا کی گئی۔
Feedback
Dislike
 
Normal
 
Good
 
Excellent
 




Follow Us

Picture stories


Tv Channel
News Paper Links
Websites Links
تعارف / انٹرویو
مقبول ترین

دلچسپ و عجیب



     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2017 apkibat. All Rights Reserved