تازہ ترین  

فیس بک کی جانب سے ایک انوکھی سروس متعارف کروا دی گئی ہے
    |     1 years ago     |    سائنس و ٹیکنالوجی
فیس بک کی جانب سے ایک انوکھی سروس متعارف کروا دی گئی.....
دُنیا کی مقبول ترین سوشیل میڈیا ویب سائٹ فیس بک نے اپنے یوزرز کیلئے ایک انوکھی سہولت متعارف کروا دی ہے۔ صارفین اس سہولت کا استعمال کرتے ہوئے بیرون ملک رقم بھیج سکتے ہیں۔ فیس بک کے ذریعہ رقم کی منتقلی ایک نئی کمپنی ٹرانسفر وائز کی مدد سے ممکن بنائی جارہی ہے۔ اس کمپنی نے ایک چیاٹ بوٹ لانچ کیا ہے۔ جو میسنجر استعمال کرنیوالے فیس بک صارفین کو دستیاب ہوگا۔ اس کی مدد سے آپ نہ صرف رقم بھیج سکتے ہیں بلکہ منگوا بھی سکتے ہیں تجرباتی طور پر اس کا آغاز امریکہ ‘ کینیڈا‘آسٹریلیا ارو یورپی یونین میں کردیا گیا ہے۔ اس کو آہستہ آہستہ دوسرے ممالک میں وسعت دی جائیگی۔اس کی خصوصیت یہ ہے کہ اگر آپ برطانیہ میں ہیں اور امریکہ میں کسی کو رقم بھیجنا چاہتے ہیں تو آپ پاونڈ میں رقم درج کرتے ہی ظاہر ہوجائیگا کہ امریکہ میں کتنی رقم آپ کے دوست یا رشتہ دار کو ملنے والی ہے۔ اس سے آپ کو اندازہ ہوجائیگا کہ آپ کو کتنی رقم درج کرنا ہے جس سے کہ مطلوبہ شخص کو درست رقم مل سکے۔کرنسی کی شرحوں میں تبدیلی کو آسانی سے دیکھا جاسکتا ہے ۔ٹرانسفر وائز کمپنی لندن میں ہے۔ ہر ماہ10لاکھ افراد اس کی مدد سے ایک ارب ڈالر کی رقم کا تبادلہ کرتے ہیں۔





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


مقبول ترین

اسلامی و سبق آموز


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved