تازہ ترین  

موٹرولا کا سستا ترین سمارٹ فون پاکستان میں دستیاب
    |     1 years ago     |    سائنس و ٹیکنالوجی
موٹرولا کا سستا ترین سمارٹ فون پاکستان میں دستیاب ۔۔۔۔۔ موٹرولا نے اپنا سستا ترین اسمارٹ فون موٹو ای 4 اور اس کا زیادہ بہتر ورژن ای فور پلس پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کردیا ہے۔
ویسے تو چینی اور مقامی کمپنیوں کے اس سے بھی سستے اسمارٹ فونز دستیاب ہیں تاہم موٹرولا زیادہ مشہور اور اچھی کمپنی تصور کی جاسکتی ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ اسمارٹ فونز ایسے افراد کے لیے ہیں جو ایک محدود بجٹ کے اندر رہ کر مناسب فیچرز والی ڈیوائس کو خریدنا چاہتے ہیں یا ایسی ڈیوائس چاہتے ہیں جس پر خرچے کی زیادہ فکر نہ ہو۔
موٹرولا ای 4 کی اسکرین 5 انچ کی ہے جس میں 1280 x 720 پکسل ڈسپلے ہے جبکہ اس کی ایک خاص بات کم قیمت میں اینڈرائیڈ نوگیٹ 7.1 آپریٹنگ سسٹم کی موجودگی ہے۔
اس کا بیک کیمرہ آٹھ میگا پکسل جبکہ فرنٹ کیمرہ 5 میگا پکسل کا ہے۔ اسی طرح کواڈ کور پراسیسر، سولہ جی بی اسٹوریج جس میں ایس ڈی کارڈ سے 128 جی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے، دو جی بی ریم، 2800 ایم اے ایچ بیٹری، فنگر پرنٹ سنسر، مائیکرو یو ایس بی، ڈوئل سم وغیرہ جیسے فیچرز بھی دیئے گئے ہیں۔
اس کا موٹو ای فور پلس نامی ورژن میں 5.5 انچ ایچ ڈی ڈسپلے اور 5000 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے جس کے بارے میں کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ بغیر چارج کے بھی لگ بھگ دو دن چل سکتی ہے۔
اس فون میں بیک پر 13 میگا پکسل کیمرہ دیا گیا ہے جس میں ای ای دی فلیش اور ایچ ڈی آر وغیرہ موجود ہے جبکہ فرنٹ کیمرہ پانچ میگا پکسل کا ہے۔
موٹو ای فور کی قیمت 14 ہزار 999 روپے جبکہ ای فور پلس کی 19 ہزار 999 روپے رکھی گئی ہے۔۔۔(بشکریہ ڈان نیوز)





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


مقبول ترین

اسلامی و سبق آموز


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved