تازہ ترین  

نامور سنگر ہما چوہدری کی آپکی بات سے خصوصی گفتگو
    |     1 years ago     |    تعارف / انٹرویو
نامور سنگر ہما چوہدری نے آپکی بات کے نمائندہ خصوصی اظہر اقبال مغل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے کیئرئیر کا آغاز لاہور سے شروع کیا اور ایک سال ہوگیا ہے ۔ میری سب سے بڑ ی خواہش یہ تھی کے میں سنگر بنوں اور اللہ کا شکر ہے میرا ایک البم مارکیٹ میں آگیا اور دوسرے البم کا آڈیو کا مکمل ہوگیا ہے جبکہ ویڈیو کا کام محرم کے بعد ہوگا۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اللہ پاک کے فضل و کرم سے اپنے کام سے مطمئن ہوں مجھے یہ فیلڈ بچپن سے ہی پسند تھی ۔ کھانے میں پسند نا پسند کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کھانے میں سب کچھ پسند ہے اور کوکنگ بھی بہت اچھی کر لیتی ہوں۔اگر میں سنگر نہ ہوتی تو عام عورتوں کی طرح گھر ہوتی۔ مستقبل کے پلان کے حوالے سے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ آج کے میوزک میں بہت جدت ہے۔ بس دل میں ایک چاہت ہے کہ میں مسقبل کی ایک اچھی سنگر بنوں۔ اگر انڈیا جاﺅں تو وہاں اپنے پیارے وطن کا نام روشن کروں البتہ مجھے فلموں میں کام کرنے کا کوئی شوق نہیں ۔
شادی کب کررہی ہیں اس سوال کے جواب میں ہما چوہدری نے کہا کہ ابھی شادی کا میرا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جو البم عید پر آیا وہ ڈوئٹ تھا سنگر میڈم شازیہ رانی اور اس البم کے شاعر اور کمپیوزر ایم ممتاز ناز خوشی صاحب تھے جبکہ ان کی پسنددہ شخصت میڈم نور جہان اور غلام علی صاحب ہیں۔





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


مقبول ترین

اسلامی و سبق آموز


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved