تازہ ترین  
Tuesday
12-12-17

لودھراں: خان ٹائیگرز پی ایس ایل ایڈیشن تھری کی چیمپئین بن گئی ،یو نیق سٹارز کو فا ئنل معرکے میں شکست ۔
    |     2 months ago     |    سپورٹس
فرینڈز گروپ آف کرکٹ آرگنائیزرلودھراں کی کاوش کو سہراتا ہوں ،جو لو دھراں کی کرکٹ کو بہتر بنانے کیلئے دن رات محنت کر رہے ہیں ۔ شیخ افتخارالدین تا ری کا خطاب
فرینڈز گروپ آف کرکٹ آرگنائیزرلودھراں کے ممران نے جناب شیخ افتخارالدین تاری (چےئرمین بلدیہ لودھراں)،ملک اظہرسندھیلا (مینیجنگ داتا موٹرز ملتان ) ،رانا شہزادانور(رہنما پاکستان تحریک انصاف )،راؤ فاروق عمر (رہنما پاکستان تحریک انصاف)اورڈاکٹررضوان فیاض(رہنما پاکستان تحریک انصاف )کا فائنل تقریب پر شاندار استقبال کیا گیا ۔ پھولوں کی پتیا اور بینڈباجے بجائے گئے ۔
لودھراں (تحصیل رپورٹر ) پوٹینشل سُپر لیگ ایڈیشن تھری کی ٹرافی خان ٹائیگرزکے نام ۔ تفصیل کے مطا بق پی ایس ایل پوٹینشل کر کٹ کلب لودھراں اور فرینڈز گروپ آف کرکٹ آرگنائیزرلودھراں کے زیراہتمام ہوئی ۔ جس کا فائنل خا ن ٹائیگرز نے جیت لیا ۔
فائنل تقریب کی صدارت ملک صابر سلیم ( سربرست اعلٰی پی ایس ایل ) اور مرزا محمد ادریس(چےئرمین پی ایس ایل ) نے کی۔فائنل میچ کے مہمانان اعزاز جناب شیخ افتخارالدین تاری (چےئرمین بلدیہ لودھراں)،ملک اظہرسندھیلا (مینیجنگ داتا موٹرز ملتان ) ،رانا شہزادانور(رہنما پاکستان تحریک انصاف )،راؤ فاروق عمر (رہنما پاکستان تحریک انصاف)اورڈاکٹررضوان فیاض(رہنما پاکستان تحریک انصاف )تھے ۔ جن کافرینڈز گروپ آف کرکٹ آرگنائیزرلودھراں کی طرف سے شاندار استقبال کیا گیا ۔ فائنل میچ میں ڈارون کمروں کے ذریعے کوریج کی گئی ۔شیخ افتخارالدین تاری نے تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کے لودھراں میں کر کٹ کے فروغ کے لیے ہر ممکن کو شش کرو گا ۔میں فرینڈز گروپ آف کرکٹ آرگنائیزرلودھراں کی کاوش کو سہراتا ہوں ،جو لو دھراں کی کرکٹ کو بہتر بنانے کیلئے دن رات محنت کر رہے ہیں ۔
تقریب میں تمام کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔وقار کمنٹیٹرلاہور سے لودھراں تشریف لائے اور فائنل میچ میں کمنٹری کے فرائض سر انجام دیے ۔فائنل میچ کی امپائرینگی ڈاکٹر شاید اور علی رضوان نے کی ۔ 
Feedback
Dislike
 
Normal
 
Good
 
Excellent
 




Follow Us

Picture stories


Tv Channel
News Paper Links
Websites Links
تعارف / انٹرویو
مقبول ترین

دلچسپ و عجیب



     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2017 apkibat. All Rights Reserved