تازہ ترین  
Tuesday
12-12-17

علمی،ادبی،سماجی و ثقافتی روایات کی امین تنظیم،جگنو انٹر نیشنل کے زیر اہتما محفل مسالمہ کا انعقاد
    |     2 months ago     |    گوشہ ادب
نظامت کے فرائض چیف ایگزیکٹو جگنو انٹر نیشنل ایم زیڈ کنول نے ادا کئے جبکہ صدارت قائم نقوی نے کی۔
مہمانِ خصوصی شفیق سلیمی اورمہمانِ اعزاز جمیل ناز( منڈی بہاو¿الدین) و مظہر جعفری تھے۔
(نمائندہ آپکی بات)علمی،ادبی،سماجی و ثقافتی روایات کی امین تنظیم،جگنو انٹر نیشنل نے اپنی روایتوں کو نبھاتے ہوئے ایک روح پرور روحانی محفل کا اہتمام الحمرا ادبی بیٹھک ، مال روڈ، لاہور میںکیا ۔ جس میں نواسہ¿ رسولﷺ امام عالی مقام ؑ شہیدِ کربلا سے محبت و عقیدت کا اظہار کرنے کے لئے محفلِ مسالمہ انعقاد پذیر ہوئی۔ تقریب دو نشستوں پر مشتمل تھی ۔ پہلی نشست میںجگنو انٹر نیشنل کے زیرِ اہتمام شائع ہونے والی ڈاکٹر فہیم کاظمی(پی ایچ ڈی، اقبالیات۔ اُچ شریف ، ضلع بہاولپور) کی شہرہ آفاق کتاب''سلطان الہند'' کے تیسرے ایڈیشن کی تقریبِ تقسیم و تعارف کا اہتمام کیا گیا ۔جبکہ دوسری نشست میں محفل مسالمہ کا انتہائی عقیدت و احترام سے انعقاد کیا گیا۔دونوں نشستوں کی صدارت قائم نقوی نے کی۔ مہمانِ خصوصی شفیق سلیمی جبکہ مہمانِ اعزاز جمیل ناز(منڈی بہاو¿الدین)اورمظہر جعفری تھے ۔ نقابت چیف ایگزیکٹو جگنو انٹر نیشنل ، ایم زیڈ کنول نے اپنے خوبصورت،منفرد اندازمیں کی۔ تقریب کا آغاز حسبِ روایت تلاوتِ کلام پاک سے ہوا، جس کی سعاد ت بابر ہاشمی کو حا صل ہوئی ۔ بعد ازاںصائمہ اشرف نے انتہائی خوبصورت انداز میںنعت ِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کی۔مقصود چغتائی نے تعارفی کلمات ادا کئے ۔اختر ہاشمی،اخلاق عاطف (سرگودھا)،فضل گیلانی، شگفتہ غزل ہاشمی، بابر ہاشمی،افضل پارس، ڈاکٹر دانش عزیز،علی صدف، خالد نصر، ڈاکٹر ایم ابرار،حسنین محسن، سمیرا عابد اور دیگر نے امام مظلوم سے محبت و عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے خوبصورت نذرانہ¿ عقیدت پیش کیا۔ مہمانانِ گرامی نے جگنو انٹر نیشنل کی فروغ، ادب کے ضمن میں کاوشوں کو سراہا ۔ اس ضمن میں ایم زیڈ کنول ( چیف ایگزیکٹو ، جگنو انٹرنیشنل) کی بے لوث خدمات کا خاص طور پر ذکر کیا۔ تقریب میں تسنیم کوثر،کنول شہزادی، میثم عباس، اسلم جاوید ہاشمی اور ایم الطاف شا کے علاوہ شاعروں، ادیبوں، ،طلبہ، اور ممتاز ادبی و سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔ایم زیڈ کنول نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔بعد ازاں پُر تکلف تواضع کا اہتمام بھی کیا گیا۔ یوںیہ تقریب اپنے اختتام کو پہنچی۔
iazhar977@gmail.com

Feedback
Dislike
 
Normal
 
Good
 
Excellent
 




Follow Us

Picture stories


Tv Channel
News Paper Links
Websites Links
تعارف / انٹرویو
مقبول ترین

دلچسپ و عجیب



     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2017 apkibat. All Rights Reserved