تازہ ترین  
Tuesday
12-12-17

لودھراں :خان ٹائیگرز نے فائنل میچ جیت لیا ،یونیق سٹارز کو شکست
    |     2 months ago     |    سپورٹس
گزشتہ روز(پی ایس ایل) پوٹینشل سُپر لیگ ایڈیشن تھری کا فائنل خا ن ٹائیگرز اور یونیق سٹارز کے درمیا ن نیواسٹیڈیم لودھراں میں کھیلا گیا۔خان ٹائیگرز نے یونیق سٹارز کو شکست دے کر پی ایس ایل ایڈیشن تھری کی چیمپئین کا اعزاز اپنے نام کرلیا ۔ تفصیل کے مطابق (پی ایس ایل) پوٹینشل سُپر لیگ پوٹینشل کرکٹ کلب لودھراں اور فرینڈز گروپ آف کرکٹ آرگنا ئیزر لودھراں کے زیراہتمام ہوئی ۔ خان ٹائیگرز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ یونیق سٹارز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورمیں پوری ٹیم 94رنز بناکر آوٹ ہوگئی ۔یونیق سٹارز کی جانب سے صداقت نے 30رنز کی انیگزکھیلی ۔خان ٹائیگرز کی جانب سے جہانگیر نے اچھی بولنگ کراتے ہوئے 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔جبکہ حیات خان نے 2وکٹ حاصل کی ۔جواب میں خان ٹائیگرز کا آغاز اچھا رہا ۔خان ٹائیگرز کی پہلی وکٹ 50رنز پر گری۔اس طرح خان ٹائیگرز نے یہ میچ با آسانی 8وکٹ سے جیت لیا ۔خا ن ٹائیگرز کی جانب سے جہانگیر نے 40اور زمان ملک نے 30رنز بنائے ۔جہانگیر کو مین آف دی میچ دیا گیا ۔اس میچ کو ڈاکٹر شاہد اور علی رضوان نے سپروائیز کیا ۔شیخ افتخارالدین تاری نے کھلاڑیو ں میں انعامات تقسیم کیے ۔ شیخ افتخارالدین تاری کا خطاب کرتے ہوئے کہناتھا کہ پوٹینشل کرکٹ کلب لودھراں اور فرینڈز گروپ آف کرکٹ آرگنا ئیزر لودھراں میں کرکٹ کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں ۔ میں پوٹینشل کرکٹ کلب لودھراں اور فرینڈز گروپ آف کرکٹ آرگنا ئیزر لودھراں کی اس کاوش کو سہراتا ہوں جو کرکٹ کیلئے دن رات محنت کر رہے ہیں ۔ مزید انہوں نے کہا کے کھلاڑیو ں کو فُل سپورٹ کرو گا ۔ فائنل میچ میں فرینڈز گروپ آف کرکٹ آرگنا ئیزر لودھراں کے تمام ممبران ،ملک اظہر سندھیلا رانا شہزاد انور ،راؤفاروق عمر اور ڈاکٹر رضوان نے شرکت کی۔ 
Feedback
Dislike
 
Normal
 
Good
 
Excellent
 




Follow Us

Picture stories


Tv Channel
News Paper Links
Websites Links
تعارف / انٹرویو
مقبول ترین

دلچسپ و عجیب



     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2017 apkibat. All Rights Reserved