تازہ ترین  
Thursday
14-12-17

واٹس ایپ صارفین کے لیے خوشی کی خبر، انتہائی شاندار فیچر سامنے آ گیا
    |     2 months ago     |    انٹرنیشنل

لاہور (ویب ڈیسک) واٹس ایپ اب صارفین کے لئے ویڈیو کال کے بعد گروپ کال کی سہولت لارہا ہے جسے بہت جلد فراہم کردیا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد واٹس ایپ صارفین کے لئے خوشخبری یہ ہے کہ سوشل میڈیا ایپ نے صارفین کو یقین دہانی کرائی ہے کہ انہیں بہت جلد گروپ ویڈیو کال کی سہولت دستیاب ہوگی۔اس فیچر سے ناصرف وائس کال پر ایک سے

زائد افراد سے بات کی جا سکے گی بلکہ ویڈیو کال بھی ہوسکے گی۔ابتدائی طور پر 2.17.70 واٹس ایپ ورژن پر گروپ کال کا آزمائشی بنیاد پر جائزہ لیا گیا جس کی تصدیق بھی کی جاچکی ہے۔اس سے قبل بھی واٹس ایپ کے کئی فیچرز میں اضافہ دیکھا جا چکا ہے جس میں، اسٹوری اسٹیٹس، کلر اسٹیٹس فیچرز ایموجیز اور دیگر شامل ہیں۔

Feedback
Dislike
 
Normal
 
Good
 
Excellent
 




Follow Us

Picture stories


Tv Channel
News Paper Links
Websites Links
تعارف / انٹرویو
مقبول ترین

دلچسپ و عجیب



     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2017 apkibat. All Rights Reserved