تازہ ترین  
Tuesday
12-12-17

عام انتخابات میں سترسالہ گند صاف ہوجائے گا:علامہ خادم حسین رضوی
    |     1 month ago     |    پاکستان
لبیک یارسول اللہ کی صدائیں اسلامی انقلاب کی نوید سنارہی ہیں:سیدعرفان احمد
لاہور( نمائندہ آپکی بات ) مرکزی امیرتحریک لبیک یارسول اللہ ﷺپاکستان،علامہ خادم حسین رضوی،سرپرست اعلیٰ پیرمحمدافضل قادری اور سرپرست سیدعرفان احمدشاہ نے کہاکہ لیٹرے سیاستدانوںکے رائج کردہ کرپشن زدہ نظام نے ادارے تباہ کرکے ملک کو اندھیروں کی طرف دھکیل دیاجبکہ درباری ،دین فروش مولوی کی دین کی بجائے پاپی پیٹ کی ترجمانی نے عام ،سادہ ،کم علم مسلمانوں کوگمراہ کردیا۔ملک کوایسی جمہوریت کی ضرورت ہے جس میں کرپشن کی کوئی گنجائش باقی نہ رہے جوصرف رسول اللہ ﷺ کادین ہی رائج کرسکتاہے۔تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ پاکستان کی تنظیم سازی کے حوالے سے مختلف وفودکے ساتھ ملاقات کے دوران ایک سوال کے جواب میں سیدعرفان احمد شاہ کاکہناتھاکہ حافظ خادم حسین رضوی کی ایمانی جدوجہد نے دنیاکفرکولرزاکے رکھ دیاہے۔ہرطرف لبیک یارسول اللہ ﷺ کی صدائیں اسلامی انقلاب کی نوید سنارہی ہیں۔اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم اوررسول اللہ ﷺ کی خصوصی مہربانی سے تحریک لبیک پاکستان آئندہ عام انتخابات میں ملک میں پھیلاسترسالہ گند صاف کرے گی۔انہوں نے کہاکہ بیماری پھیلانے والے جراثیم سے شفاءکی اُمید نہیں کی جاتی ہے۔دین اور آئین کے غدار حکمران خاندانوں نے ملک کو تباہ کردیااُن سے بہتری یابھلائی کی اُمید نہیں رہی۔ایک طرف تحریک لبیک پاکستان کے نوجوان کارکن رسول اللہ ﷺ کے دین کوتخت پر لانے کی جدوجہد میں کسی بھی مشکل کاسامناکرنے کیلئے تیارہیں تو دوسری جانب بچے،بوھوڑے اورخواتین بھی تیزی کے ساتھ اس قافلے میں شامل ہورہی ہیں۔افراد باشعور ہوجائیں تو انقلاب آجاتے ہیں۔جس طرح برصغیر کے مسلمانوں نے پرامن تحریک آزادی پاکستان چلائی اسی جذبہ ایمانی کے ساتھ آج تحریک لبیک پاکستان ملک کوانگریز،ہندوکے باقیات اورقادیانیوں کے غلام طقبے سے آزادکروانے کیلئے میدان عمل میں ہے ۔
............................
امتیاز علی شاکر ۔03134237099
شعبہ نشرواشاعت (تحریک لبیک پاکستان)

Feedback
Dislike
 
Normal
 
Good
 
Excellent
 




Follow Us

Picture stories


Tv Channel
News Paper Links
Websites Links
تعارف / انٹرویو
مقبول ترین

دلچسپ و عجیب



     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2017 apkibat. All Rights Reserved