تازہ ترین  
Thursday
14-12-17

الحمدللہ جمہوریت اسلام کے پیچھے چل پڑی ہے:علامہ خادم حسین رضوی
    |     1 month ago     |    پاکستان
مسلمانوں نے پیغام دے دیا،قادیانی نوازحکمران پاکستان سے بسترگول کریں:افضل قادری،سیدعرفان احمد
لاہور ، گجرات،اسلام آباد ، کامونکے، سادھوکے( آپکی بات نمائندگان) مرکزی امیرتحریک لبیک یارسول اللہ ﷺپاکستان،علامہ خادم حسین رضوی،سرپرست اعلیٰ پیرمحمدافضل قادری ،مرکزی رہنما، سیدعرفان احمدشاہ اور دیگرقائدین نے کہاکہ اسلام نے اپنی پاور دیکھادی ہے،حضور ﷺ کی ختم نبوت کے دشمن آنکھیں کھول کے دیکھ لیں الحمدللہ جمہوریت اسلام کے پیچھے چل پڑی ہے۔حضورﷺ کے سچے غلاموں نے پیغام دے دیا۔اب قادیانی نوازحکمران پاکستان سے بسترگول کریں،یہ ملک بناہی حضور ﷺ کے دین اسلام کیلئے ہے۔ مختلف مقامات پر مارچ سے خطاب کرتے ہوئے علامہ خادم رضوی نے کہا کہ حق آتا ہے تو باطل مٹ جاتا ہے یہ قرآن کریم کا فیصلہ ہے ۔شان و شوکت والاتاجدار ختم نبوت لانگ مارچ 2017 الیکشن اصلاحات بل میں ختم نبوت کے ساتھ غداری کرنے والوں، قانون توہین رسالت 295C کی ایف آئی آر پر پابندی لگانے والوں، مساجد، اذان، نظام تبلیغ، تحقیقی کتب پر پابندیاں لگانے والوں، قالَ قالَ رسول اللہ کی پاداش میں محب وطن علماءمشائخ پر فور تھ شیڈول وناجائز مقدمات قائم کرنے والوں اوردیگر اسلام و پاکستان مخالف پالیسیاں و قانون بنانے والوں کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ نظام مصطفی ﷺپاکستان کا مقدر اورروشن مستقبل کاضامن ہے۔ 2018 کا الیکشن نظام مصطفی ﷺکےلئے ہو گا۔ ظالم لٹیرے کرپٹ حکمران طبقے کا کڑا احتساب اسلام کرے گا۔ وہ وقت دور نہیں جب اسلام مخالف قوانین بنانے والے سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔حضور ﷺ کے غلاموں کاراستہ روکنے کی طاقت کائنات کی کوئی چیزنہیں رکھتی۔تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ پاکستان کاشان وشوکت والا تاجدارختم نبوت لانگ مارچ داتا گنج بخش سرکارکے قدموںسے شروع ہوکربراستہ جی ٹی روڈاسلام آباد کی طرف رواں دواں ہے۔ لاہور سے روانہ ہونیوالے مارچ میں پاکستان بھرسے قافلے شامل ہوتے رہیں گے ۔سرپرست اعلیٰ، پیرمحمد افضل قادری بہت بڑے قافلے کی قیادت کرتے ہوئے مارچ میں شامل ہوئے۔ علامہ خادم حسین رضوی نے سٹی چوک کامونکے میں تاجدارختم نبوت لانگ مارچ کے شاندار استقبال کیلئے آنے والے عوام کے بڑے اجتماع سے خطاب کیا۔ اس موقع پر مقامی امیر علامہ قاری خدا بخش فیضوی، علامہ بشیر قادری، علامہ مفتی نعیم اختر نقشبندی اور حاجی ذوالفقار قادری نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
امتیاز علی شاکر ۔03134237099
شعبہ نشرواشاعت (تحریک لبیک پاکستان)

Feedback
Dislike
 
Normal
 
Good
 
Excellent
 




Follow Us

Picture stories


Tv Channel
News Paper Links
Websites Links
تعارف / انٹرویو
مقبول ترین

دلچسپ و عجیب



     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2017 apkibat. All Rights Reserved