تازہ ترین  

آ تجھے شام ازل تیرا اجالا دے دوں
    |     7 months ago     |    شاعری
کیوں نہ سقراط کو پھر زہر پیالہ دے دوں
وقت پِھسلا ہے پھسلتے کو سنبھالا دے دوں 

تونے مانگا بھی تو اک حرف روایت کا فسوں
آ تجھے شام ازل تیرا اجالا دے دوں 

لوٹ کر آ نہ سکے گا تو میرے اشک نہاں
پھر تجھے کیسے بھلا دیس نکالا دے دوں 

کتنے رنگوں کی گواہی کا مقدر جاگے
گر تیرے حسن کا میں ایک حوالہ دے دوں 

تو ذرا تیرا شبی کو تو میرے طاق میں رکھ
میں دیا ایک تجھے بولنے والا دے دوں 

اس کو دیکھوں تو کسی اور کو کیوں کر ناصر
اس کو سوچوں تو میں اک چاند کو ہالہ دے دوں 
..........................
شاعر: رائے محمد خاں ناصر
Feedback
Dislike
 
Normal
 
Good
 
Excellent
 




فیس بک پیج

تصویری خبریں

ad

نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

مقبول ترین

اسلامی و سبق آموز


     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2017 apkibat. All Rights Reserved