تازہ ترین  
Tuesday
12-12-17

پائی خیل، میانوالی کی خبریں۔
    |     1 month ago     |    پاکستان
پائی خیل، میانوالی کی خبریں۔ 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پائی خیل(نامہ نگار)جماعت اہلسنت حنفی بریلوی سٹی پائی خیل کے ناظم نشرواشاعت حافظ کریم اللہ چشتی نے کہاکہ شاعرمشرق مفکرپاکستان ڈاکٹرعلامہ اقبال نے اپنی شاعری کوقرآن کی روشنی میں اپناکرپورازورمسلمان قوم خصوصاًمسلم نوجوانوں کی بیداری کے لئے لگایامگرہم نے ان کی دی ہوئی میراث کوچھوڑکرمادہ پرستی اوردنیاداری کی طرف مائل ہوچکے ہیں َ۔ انہوں نے کہاکہ شاعرمشرق مفکرپاکستان ڈاکٹرمحمداقبال ؒ کے نوجوان کواقبال کاشاہین اوراثاثہ قراردیکرعقابی روح بیدارکرنے میں اپناکرداراداکیا اورشاہین کے ساتھ مشابہت دیکرنوجوانوں کی خوب حوصلہ افزائی کی نوجوانوں نے اگرعلامہ ڈاکٹرمحمداقبال ؒ کی آفاقیت اوردُوراندیشی کومدنظررکھکراپنی صلاحیتوں کے اظہارکاسلسلہ جاری رکھاتوملک وقوم ترقی کے زینے بڑی تیزی سے عبورکریگی ۔عصرحاضرکاالمیہ یہ ہے کہ مفکرپاکستان کی مدبرآنہ سوچ کوہم نے پس پشت ڈال کراپنے لئے مشکلات پیداکردی ہیں نوجوانوں کوملک وقوم کی حالت بدلنے کے لئے پوری محنت اورجذبہ سے اپناکرداراداکرناہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پائی خیل(نامہ نگار)ضلع بھرکے معذورافرادرجسٹریشن کرانے کے باوجودخدمت کارڈسے محروم ،تفصیلات کے مطابق ضلع میانوالی کے معذورافرادنے ایک سال قبل حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق خدمت کارڈکے لئے اپنی رجسٹریشن کرائی تھی ۔لیکن تاحال ضلع بھرمیںکسی معذورکوخدمت کارڈجاری نہیں کیاگیا۔جومعذورافرادکے ساتھ ظلم کے مترادف ہے۔عوامی وسماجی حلقوں کے علاوہ معذورافرادغلام حیدر،غلام قدیراورعنایت اللہ نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمدشہبازشریف،ڈی سی میانوالی شوزب سعیدسے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پائی خیل(نامہ نگار)حلقہ این اے 71میانوالی 1کے علاقہ یونین کونسلزڈھیرامیدعلی شاہ ،پائی خیل،موچھ،سوانس،غنڈی اوردیگرعلاقوں کوسوئی گیس کی سہولت فراہم کی جائے کیونکہ ٹھٹھی شریف کے چندگزکے فاصلہ پرداﺅدخیل میں طویل عرصہ سے سوئی گیس کی سہولت میسرہے ۔مندرجہ بالاعلاقوں کواس جدیددورمیں سوئی گیس کی سہولت میسرکرکے انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں۔شہریوں احمدنوازخان نیازی،حافظ کریم اللہ چشتی،ماسٹرجہان خان ،غلام رسول خان،تاجرنورنگ خان ودیگرنے ایم این اے حلقہ 71حاجی عبیداللہ خان شادی خیل اوروزیراعلیٰ میاں محمدشہبازشریف سے سوئی گیس کی فراہمی کامطالبہ کیاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 
Feedback
Dislike
 
Normal
 
Good
 
Excellent
 




Follow Us

Picture stories


Tv Channel
News Paper Links
Websites Links
تعارف / انٹرویو
مقبول ترین

دلچسپ و عجیب



     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2017 apkibat. All Rights Reserved