تازہ ترین  
Tuesday
12-12-17

لودہراں : یونیورسٹی کلا سز کے داخلہ میں نو جوانوں کی دلچسپی قابل ستائش ہے۔: ڈاکٹر اشرف ملک
    |     1 month ago     |    پاکستان
لودہراں ( نمائندہ آپکی بات) لودہراں میں یونیورسٹی کلا سز کے داخلہ میں نو جوانوں کی دلچسپی قابل ستائش ہے۔ پہلے دو دنوں میں ماسٹرز اور بی ایس آئی ٹی، انگلش، پبلک ایڈمنسٹریشن، سوشیالوجی میں داخلہ کے لئے دو سو سے زائد داخلہ فارم جمع کرائے گئے۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر اشرف ملک بانی لودہراں یونیورسٹی موومنٹ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے مزید بتایا کہ داخلہ فارم حبیب بنک لودہرا ں، کہرور پکا، دنیا پور کی تمام برانچوں میں دستیاب ہیں۔ مکمل شدہ داخلہ فارم ضلع کونسل لودہراں میں قائم شدہ یونیورسٹی آفس میں چھ نومبر تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ زکریا یونیورسٹی ملتان میں بھی دستی یا ڈاک سے جمع کیئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لودہراں کی عوام یونیورسٹی کیمپس کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنا دیں گے۔ ڈاکٹر اشرف ملک بانی لودہراں یونیورسٹی موومنٹ نے مزید کہا کہ لودہراں میں یونیورسٹی کے لئے وفاقی وزیرمملکت عبدالرحمن کانجو ، چیئرمین ضلع کونسل میا ں راجن سلطان کی خصوصی دلچسپی اور اقدامات قابل تحسین ہیں جبکہ چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر مختار احمد، وائس چانسلر زکریا یونیورسٹی پروفیسرطاہر امین ، ڈپٹی کمشنر لودہراں راجہ خرم شہزاد عمر، ڈاکٹر حکومت علی ڈائریکٹر یونیورسٹی کیمپس کی لودہراں میں یونیورسٹی کلا سز کے آغاز کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ مزید برآں مہربلال مسعود ایڈووکیٹ ،ڈاکٹر سیدجعفر رضا، حسین رضا رضوی ایڈووکیٹ غلام میراں ایڈووکیٹ، ملک محمد اکبر، ڈاکٹر طاہر احمد چوہدری،نوید ڈوگر ایڈووکیٹ، جہانزیب منیر چوھدری، علی حسن غوری، اسلم غوری، ڈاکٹر ضامن رضا، کنورعلی مرتضی خاں، رانا علی حسن خان،خواجہ سعد ، ملک عمران ریحان اور رانا اظہر فیاض ایڈووکیٹ نے یونیورسٹی کلا سز کے داخلوں کے آغاز کا خیر مقدم کیا ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ نوجوانوں کی دلچسپی کو مد نظر رکھتے ہوئے بزنس مینجمنٹ ، کامرس۔ کمپیو ٹرسائنس ، ایجوکیشن، اور قانون (لاء) کے ڈیپارٹمنٹس کا آغاز کا فیصلہ جلد کیا جائے گا۔
Feedback
Dislike
 
Normal
 
Good
 
Excellent
 




Follow Us

Picture stories


Tv Channel
News Paper Links
Websites Links
تعارف / انٹرویو
مقبول ترین

دلچسپ و عجیب



     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2017 apkibat. All Rights Reserved