تازہ ترین  
Tuesday
12-12-17

صحافیوں پر تشدد اور غنڈہ گردی کے خلاف حکومت فوری ایکشن لیں: اکرام الدین
    |     3 weeks ago     |    انٹرنیشنل
میڈیا اور صحافیوں پر پولیس کی غنڈہ گردی کی شدید مذمت کرتے ہے۔گفتگو
جرمن( آپکی بات ) یورپی میڈیا کے چیف معروف صحافی اکرام الدین نے کہا کہ پاکستان میں صحافیوں پر جاری تشدد اور غنڈہ گردی کے خلاف حکومت کیوں خاموش ہیں انہوں نے کہا کہ روزمرہ میڈیا پر حملے اور صحافیوں پر تشدد ہو رہا ہے زیادہ تر تشدد اور غنڈہ گردی صحافیوں پر پولیس والوں کی طرف ہو رہا ہے ہم ان کی پر زور مذمت کرتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ صحافی ہر مشکل وقت میں عوام،اور حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہوتے ہے پھر بھی ہر جگہ پر صحافیوں پر پولیس کی غنڈہ گردی اور سیاسی جماعتوں کی تشدد اور غنڈہ گردی شروع ہے بہت افسوس کی بات ہے انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان سے مطالبہ ہے کہ پاکستان میں صحافیوں پر جاری تشدد بند کیا جائےانہوں نے وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے پر زور مطالبہ کیا کہ پاکستان کے ہر صوبے کے ائی جی اور پولیس کے اعلی افسران اور ہر صوبے کے وزیر اعلی کو فوری احکامات جاری کریں کہ صحافیوں پر تشدد اور غنڈہ گردی میں ملوث پولیس اور سیاسی ورکروں،کو فوری گرفتار کیا جائے اور غنڈہ گردی میں ملوث افراد کے خلاف حکومت سخت سے سخت قانونی کاروائی کریں اور صحافی حضرات کو پولیس کی غنڈہ گردی اور تشدد سے نجات دلائیں اور پاکستان کی حکومت صحافیوں کو تحفظ اور ریلیف فراہم کریں۔
Feedback
Dislike
 
Normal
 
Good
 
Excellent
 




Follow Us

Picture stories


Tv Channel
News Paper Links
Websites Links
تعارف / انٹرویو
مقبول ترین

دلچسپ و عجیب



     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2017 apkibat. All Rights Reserved