تازہ ترین  
Tuesday
12-12-17

فیملی پلاننگ ایسوسی ایشن کی طرف سے مردان طورو ہوٹل میں ایک تقریب منقد۔
    |     3 weeks ago     |    پاکستان
(آپکی بات)رہنماء فیملی پلاننگ ایسوسی ایشن اف پاکستان کی طرف سے بروز منگل کو طورو ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ میں ایک lubbing meeting کا اہتمام کیا گیا جوکہ
child marraige and gender based voilance
کے حوالے سے منعقد کی گئی تھی اس میٹنگ میں مختلف تنظیموں سے تعلق رکھنے والے نمائندوں نے شرکت کی اسکے علاوہ مختلف پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے سیاسی کارکنوں نے شرکت کی یہ میٹنگ صبح گیارہ بجے کے قریب شروع ہوئی جس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا اسکے بعد تمام شرکاء نے اپنا اور اپنے تنظیم کا تعارف کیا اسکے بعد مردان پی.ایم.او کے پروگرام منیجر جناب سہیل کا کا خیل نے میزبانی کے فرائض سنبھالتے ہوئے پروگرام کا باقاعدہ آغاز کیا اور کے پی کے رہنماء کے ڈایریکٹر جناب گوہر زمان صاحب کو بات کرنے کی دعوت دی جناب گوہر زمان صاحب نے بہت ہی خوبصورت انداز میں ایف پی اے پی کے بارے میں تفصیل سے بتایا اسکے وجود میں انے کا پس منظر بیان کیا اسکے علاوہ جی بی وی اور چایلڈ میرج سے پیدا ہونے والے ذہنی جسمانی اور معاشی مسائل پر بھی روشنی ڈالی پھر جناب روحلاامین صاحب جوکہ صوابی سے تعلق رکھتے ہے ایس بی ار تنظیم کے صدر اور رہنماء کے وی پی ہے انہوں نے کم عمری کی شادی اور عورتوں پر ہونے والے تشدد کے حوالے سے بات کی اور کے پی کے میں اس سے رونماء ہونے والے اثرات کا ذکر کیا پروگرام منیجر جناب سہیل کاکا خیل نے ملٹی میڈیا کے ذریعے بھی اپنے پروگامز، پروجیکٹس اور پرفارمنس کے بارے میں آگاہ کیا اور فیملی پلاننگ اور ایس ار ایچ کے ذریعے جی بی وی اور چایلڈ میرج کو دینے والی سہولتوں کے بارے میں تفصیلات بیان کی پی ٹی آئی کی ڈسٹرکٹ ممبر محترمہ نعیمہ ناز صاحبہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اس بات کی یقین دہانی کی کہ ہم بھی اس کارخیر میں اپکے ساتھ ہے اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا
شرکاء نے انتہائی دلچسپی کے ساتھ میٹنگ میں حصہ لیا اور اپنے اپنے ایکسپیرینز share کی ڈسٹرکٹ کونسلر محترمہ رفاقت اے این پی شبینہ طارق محترمہ عقیلہ سنبل محترمہ فہیمہ ڈاکٹر رابعہ محترمہ شازیہ سردار اور محترم جناب ڈاکٹر یوسف یوسفزئی نے بھی عورتوں پر ہونے والے تشدد اور کم عمری کی شادی سے ہونے والے نقصانات پر اظہار خیال کیا اور فیملی پلاننگ نہ کرنے کی وجوہات اور رکاوٹوں کا ذکر کیا اور ابارشن کے حوالے سے بات کی اخر میں ایک کمیٹی بنائی گئی جس میں ہر یونین کونسل کے فرد نے خود شمولیت کا اظہار کیا اور انکے نام درج کیا گیا اخر میں
پروگرم منیجر جناب سہیل کا کا خیل نے تمام مہمانوں کا دلی شکریہ ادا کیا اور ایک عمدہ لنچ کے بعد یہ میٹنگ اختتام پذیر ہوئی۔
Feedback
Dislike
 
Normal
 
Good
 
Excellent
 




Follow Us

Picture stories


Tv Channel
News Paper Links
Websites Links
تعارف / انٹرویو
مقبول ترین

دلچسپ و عجیب



     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2017 apkibat. All Rights Reserved