تازہ ترین  
Tuesday
12-12-17

اسٹیج ڈرامہ "اسٹیشن" فیملی ڈراموں کی دنیا میں تہلکہ مچادے گا۔زاہد شاہ
    |     2 weeks ago     |    پاکستان

زیڈ بی آرٹ پروڈکشن کی جانب سے نئے اصلاحی ڈرامے کی تیاریاں جاری ہیں۔


اسٹیج ڈرامہ اسٹیشن معاشرے کی بھول بھلیوں میں الجھی ایک بے آسرا لڑکی کی داستان ہے ۔
نئے اسٹیج ڈرامے میں معاشرے کے سلگتے ہوئے پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔
اسٹیج ڈرامہ اسٹیشن تھیٹروں سے روٹھے ہوئے شائقین کو واپس لے آئیگا۔ گفتگو
کراچی (28نومبر2017)
ڈائریکٹر وپروڈیوسر زاہد شاہ نے کہاہے کہ زیڈ بی آرٹ پروڈکشن کی جانب سے نیا اسٹیج ڈرامہ " اسٹیشن" پیش کرنے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔یہ ایک ایسا اصلاحی اسٹیج ڈرامہ ثابت ہوگا جو فیملی ڈراموں کی دنیا میں تہلکہ مچادے گا۔جو تھیٹروں سے روٹھے ہوئے شائقین کو واپس لانے میں اپنا اہم کردار ادا کریگا۔اسٹیج ڈرامہ "اسٹیشن "میں معاشرے کے سلگتے ہوئے پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی ہے،ان خیالات کااظہار انہوں نے کراچی آرٹس کونسل میں صحافیوں سے بات چیت میں کیا اس موقع پر اسٹیج ڈرامہ اسٹیشن کے نامور اداکار بھی موجود تھے۔زاہد شاہ کا کہنا تھا کہ بہنیں بھائیوں سے کسی بھی قسم کا لالچ نہیں رکھتی بلکہ بھائی پر بہنوں کا مان ہوتا ہے ،اسٹیج ڈرامہ اسٹیشن بھی ان ہی بھول بھلیوں میں الجھی ایک بے آسرا لڑکی کی داستان ہے جو صرف اپنی مرضی سے جینے کا حق مانگ بیٹھتی ہے اس کے بعد معاشرے کے تنگ نظر کرداراس بے آسرا لڑکی کو کس انداز میں دربدر کرتے ہیں یہ سب کچھ شائقین اس ڈرامے میں دیکھ سکیں اور یقیناًاس ڈرامے تاریخ میں ہمیشہ یار رکھا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ زیڈبی آرٹ کے بینرتلے بننے والوں ڈرامو ں کی یہ خاصیت ہوتی ہے کہ اس کے ڈراموں میں مذاح کے ساتھ اصلاحی پہلو بھی موجود ہیں ۔ انہوں نے مزید کہاکہ اسٹیج سے وابسطہ لوگ اب اس بات کو سمجھ لیں کہ وقت آگیاہے کہ وہ اب خود کو بدل لیں وگرنہ کہیں ایسا نہ ہوکہ ان کی مسلسل عدم توجہی کی باعث اسٹیج ڈراموں کی دنیا میں ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ویرانی پھیل جائے ۔

Feedback
Dislike
 
Normal
 
Good
 
Excellent
 




Follow Us

Picture stories


Tv Channel
News Paper Links
Websites Links
تعارف / انٹرویو
مقبول ترین

دلچسپ و عجیب



     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2017 apkibat. All Rights Reserved