تازہ ترین  

لودھراں:سکول اساتذہ بہترین قوم کی تعمیر اور ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ ڈاکٹر اشرف ملک
    |     5 months ago     |    پاکستان
لودھراں(ایجوکیشن رپورٹر) سکول اساتذہ بہترین قوم کی تعمیر اور ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر اشرف ملک بانی لودھراں یونیورسٹی موومنٹ کے گذشتہ روز گورنمنٹ ہائی سکول گوگڑاں میں اساتذہ اور پرنسپل سکول غلام مصطفےٰ برجیس کی طرف سے ان کے اعزاز میں ظہرانے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے مزید کہا گورنمنٹ ہائی سکول گوگڑاں علاقہ میں تعلیم کے فروغ کے لئے اہم کردار ادا کررہا ہے۔ گذشتہ نتائج کے مطابق شاندار کامیابیاں اس کا ثبوت پیش کرتی ہیں جبکہ اس وقت بہترین ماحول کیلئے نہ صرف اساتذہ بلکہ پرنسپل سکو ل اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے غلام مصطفےٰ برجیس پرنسپل کے کہا کہ ڈاکٹر اشرف ملک نہ صرف اساتذہ اور طلبہ کے لیے رول ماڈل ہیں بلکہ سوشل لیڈرز کے بھی شاندار مثالی راہنما ہیں۔ ان کی تعلیمی خدمات کے ساتھ ساتھ لودھراں یونیورسٹی موومنٹ کے آغاز سے لودھراں میں BZیونیورسٹی لودھراں کیمپس کی منظوری تک تمام مراحل کے لیے بہترین انداز میں جدو جہد کی تقریب میں سکول کے اساتذہ اور طلبا کی طرف سے پھول اور تحائف پیش کیے گئے ۔
Feedback
Dislike
 
Normal
 
Good
 
Excellent
 




فیس بک پیج

تصویری خبریں

ad

نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

مقبول ترین

اسلامی و سبق آموز


     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2017 apkibat. All Rights Reserved