تازہ ترین  
Wednesday
17-01-18

دنیا کا دھوکہ
    |     1 week ago     |    اسلامی مضامین
اس کا بے جان جسد چارپائی پر پڑا تھا اس کی والدہ،بہن، بھائی شدتِ غم سے چیخ چیخ کر اسے پکار رہے تھے اسکا والد تو غم سے نڈھال دیوار کیساتھ گم سم بیٹھا تھا اور میں ایک طرف کھڑا آنسو بہاتے ہوئے ان دردناک مناظر کو دیکھ رہا تھا۔۔

ندیم میرا بچپن کا دوست تھا ہم اکٹھے پلے بڑھے، کھیلے کودے، بنیادی عصری تعلیم کےبعد حفظ قرآن کےلیے ایک ہی مدرسے میں داخل ہوئے۔ حفظ کی دستار بندی بھی ایک ساتھ ہوئی اس کے بعد درسِ نظامی کے لیے بھی ایک ہی جامعہ میں ہم نے داخلہ لیا۔ درجہ ثالثہ تک ہم نے اکٹھے رہے پھر ندیم کو نہ جانے کیا ہوا اس نے جامعہ چھوڑ کر کالج جانے کا ارادہ کر لیا۔۔

وہ کالج تھا اور میں مدرسے مگر ہماری دوستی اسی طرح قائم تھی جب بھی ملنا اکٹھے مل کر شرارتیں، تبصرے، سیر سپاٹا سب چلتا تھا بس ماحول اور مزاج کے فرق کیوجہ سے کبھی کبھی آپس میں بحث بھی ہو جاتی۔۔۔

اس نے کالج جاتے ہی کلین شیو کر لی تھی اور مجھے داڑھی سے محبت تھی میں بے تکلفی کی وجہ سے اسے کہ دیا کرتا کہ عاشقِ رسول صاحب یہ محبوب کی سنت کیوں چہرے سے ہٹا دی؟ وہ برا منائے بغیر کہتا یار ابھی بڑی لمبی زندگی پڑی ہے کبھی رکھ ہی لوں گا

جس سال میرا درسِ نظامی (عالم کورس) مکمل ہوا اس سال وہ پی ایچ ڈی کر رہا تھا وہ مجھے جامعہ میں ملنے آیا تھا میں نے کہا ندیم دیکھو تم بھی اگر مدرسہ نہ چھوڑتے تو آج مکمل عالم ہوتے اس نے میری اس بات کا برا منایا اور مذاق اڑاتے ہوئے کہا "مولوی بن کر کیا ملنا تھا مجھے " اس کی بات سن کر میں خاموش ہو گیا

اس کی پی ایچ ڈی مکمل ہوئی وہ بہت خوش تھااسکا روشن مسقبل اسے نظر آ رہا تھا بہت سی بہترین جابز اسکی منتظر تھیں مگر اچانک آج بائیک پر جاتے ہوئے اسے حادثہ پیش آگیا اور اب ندیم مر چکا تھا اس کا روشن مستقبل اس کے ساتھ ڈوب گیا تھا

ابھی بڑی لمبی زندگی پڑی ہے۔۔مولوی بن کر میں نے کیا کر لینا ہے اور مجھے کیا ملے گا۔اس کے الفاظ میرے کانوں میں گونج رہے تھے اور مجھے عبرت دلا رہے تھے

قرآن کی آیت بھی میرے کانوں میں گونج رہی تھی
یاایھاالناس انّ وعداللہ حق فلا تغرَّنکم الحیٰوۃالدنیا
مفہوم:اے لوگو اللہ کا وعدہ برحق ہے (یعنی موت کا وعدہ) کہیں دنیا کی زندگی تمہیں دھوکے میں نہ ڈال دے

میں سوچ رہا تھا دنیا کا دھوکا یہی تو ہے کہ ابھی بڑی لمبی زندگی پڑی ہے نیکیوں کے

تحریر۔ محمد عاصم کھمب

Feedback
Dislike
 
Normal
 
Good
 
Excellent
 




There is no item in the database table to display at the moment.



Comments

There is no Comments to display at the moment.



Follow Us

Picture stories


Tv Channel
News Paper Links
Websites Links
تعارف / انٹرویو
مقبول ترین

دلچسپ و عجیب



     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2017 apkibat. All Rights Reserved