تازہ ترین  

تمہیں معلوم ہے....؟
    |     5 months ago     |    شاعری
تمہیں معلوم ہے....؟
مجھے عشق ہے....
ہاں ناں میری محبت عشق ہی تو ہے....
روح کا عشق.....جو دھیرے دھیرے میرے اندر رچ بس گیا ہے...
تمہاری محبت میرے اندر عشق کی صورت پھیل چکی ہے...
تمھیں پتا ہے ناں عشق سے چھٹکارا صرف موت ہے.....
مگر اب یہ عشق مجھے بہت سکون دیتا ہے میں چاہتی ہوں اب میری جان عشق میں ہی جائے...
میں تم سے بے پناہ محبت کرتی ہوں یہ محبت میرا عشق ہے یہ عشق ہی میرا جنون ہے....
جو تمھیں پسند ہے وہی میری پسند ہے....
جو تمھیں نا پسند ہو اُسے دوبارہ میں نہیں دیکھونگی.....
جب جب تمھیں دیکھتی ہوں تم سے بات کرتی ہوں تب زمانے بھر کے دُکھوں سے نجات مل جاتی ہے....
میری شامیں مہکتی ہیں تمھاری محبت سے....
تم میرے پاس آؤ تو بتاؤں کیسے تمھاری محبت میری رگ رگ میں عشق بن کے اُتر گئی ہے...
اب دل چاہتا ہے کہ جب ہم ملیں....!!!!
"ہر رنگ کے پھول کِھیلیں....
اُنکی خُشبو سے گلشن بھی مہک جائے....
پھولوں کی خُشبو میں مِٹھاس سی ہو....
پہلے سے زیادہ تازگی ہو پھولوں میں....
پرندے بھی گلشن میں آئیں پہلے کی طرح چہچہاہٹ ہو مگر....!!!!!!!!!
اس چہچہاہٹ میں زندگی کے ساز ہوں......
کوئل کی کوک میں بھی ہمارے عشق کی جھنکار ہو...
بہاروں میں نشہ سا چھا جائے....
آنکھوں کو ہر رنگ بھا جائے....
آنکھیں اور بھی خوبصورت ہو جائیں.....
تم میرے جسم اور روح کے درمیان یوں بس جاؤ جیسے زمین اور آسمان کے درمیان چمکتے ہوئے ستارے
تمھارے بن بولے میں تمھاری ہر بات سُن لوں....
کسی جھیل کنارے بیٹھ جائیں....
تمھارے کاندھے پہ اپنا سر رکھ دوں....
تم میرے ہاتھوں کو تھام لو...
سُکھ دکھ کی باتیں کریں...
بس یونہی عمر گُزر جائے ...
ان حسین لمحوں کو اپنی محبت میں قید کر لیں...????
.......................
اِز_قلم_سدرہ_امجد
Feedback
Dislike
 
Normal
 
Good
 
Excellent
 




فیس بک پیج

تصویری خبریں

ad

نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

مقبول ترین

اسلامی و سبق آموز


     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2017 apkibat. All Rights Reserved