تازہ ترین  

ننھی گڑیا
    |     11 months ago     |    کالم / بلاگ
کہا جاتاہے بیٹی اللہ کی رحمت ہوتی ہے ما ں بیٹی کی پیدائش پر بہت خوش ہوتی ہے تو باپ بھی اپنے آنگن میں کھلنے والی کلی کو دیکھ کر سرشار ہوجاتا ہے ماں باپ کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کی بیٹی کو گرم دھوپ بھی نہ چھوسکے مگر آہ یہ ظالم معاشرہ اس میںناپاک ارادوں اور گندی سوچ گندی پرورش پانے والے ایسے بھی لوگ ہیں جن کی لوگوں میں خون کی جگہ گندا زہر دوڑ رہا ہے جو معصوم بچیوں کو اپنی ہوس اور درندگی کا نشانہ بنا دیتے ہیں ناجانے کتنی معصوم گڑیا ایسے ناپاک عزائم والے لوگوں کے ہوس کا شکار ہوچکی ہیں معصوم شہزادی ننھی سی کلی زینب کی طرح آہ وہ کس قدر سفاک مجرم تھا جس نے ننھی زینب کو اپنی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا وہ ننھی کلی جو ابھی ٹھیک سے زندگی جینے کا مقصد بھی نہیں جانتی تھی جو ابھی کھلونوں سے کھیلنے کی عمر میں تھی ناپاک درندے نے اس سے اسکا بچپن اس کی معصومیت اس کی زندگی سب کچھ چھین لیا اس گھناونے مجرم نے صرف ننھی زینب کی زندگی ہی برباد نہیں کی اس کے گھر انے کو بھی برباد کر دیا اس کی وجہ سے ایک خوشحال ہنستا مسکراتا گھراندھیرے میں ڈوب گیا ،زینب کا دکھ کوئی اس کی ماں سے پوچھے جس کی لاڈلی حادثے کا شکار ہوتی ہے وہ ماں تو زندہ ہوکر بھی زندگی نہیں جی پارہی ہوگی وہ ماں اب کبھی سکون سے سو نہیں پائے گی وہ بابا جو ننھی کلی کے لیے بے شمار کھلونے اور چاکلیٹ لے کر آنے کا وعدہ کرکے گیا تھا اب اس کی نظریں اس گڑیا کو ڈھونڈتے ہوئے تھک جا ئیں گی لیکن وہ واپسی نہیں آئے گی وہ دکھائی نہیں دے گی زینب کے ماں بابا کے کان اپنی لاڈلی کی آواز سننے کے لیے ترس رہے ہیں مگر وہ تو خاموش کردی گئی ہے آہ کاش کوئی ان مکرو چہرے والے مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچاسکے ،کوئی ایک ہوتب بھی صبرنہیں ہوتا یہاں تو ہزاروں ننھی کلیاں مرجھاگئی ہیں نہ جانے کتنی معصوم شہزادیوں کی زندگی تبا ہ ہوگئی ہے اور مجرم ایک جرم کے بعد کھلے عام نئے جرم کے ایسے گھات لگائے بیٹھے ہوتے ہیں ایسے لوگ ہرگز معافی کے قابل نہیں موت بھی ان کے لیے بہت معمولی سزا ہے یہ انسان کا روپ لے کر پھرنے والے بھیانک شیطان ہیں جو انسان کہلانے کے ہرگز لائق نہیں میری حکام بالا سے درخواست ہے کے جنسی زیادتی کرنے والے مجرم کو سرعام چوراہے پر پھانسی لگائی جائے تاکہ دوبارہ کوئی ایسا جرم کرنے کا نہ سوچ سکے ،زینب کی فیملی کو انصاف دیا جائے اور ہر اس لڑکی کو انصاف ملنا ضرور ہے جس کے ساتھ بھی زیادتی کی گئی ہے خدارا انصاف کیجئے ورنہ یہ ملک اسلامی ملک نہیں رہے گا  





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


مقبول ترین

اسلامی و سبق آموز


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved