تازہ ترین  

پوٹینشل ون ڈے کرکٹ کپ کا معرکہ پرنس لائنز نے سر کرلیا۔خان ٹائیگرزکو64 رنز سے شکست
    |     5 months ago     |    سپورٹس
پوٹینشل ون ڈے کرکٹ کپ کا معرکہ پرنس لائنز نے سر کرلیا۔خان ٹائیگرزکو64 رنز سے شکست 

موسم بہتر ہو نے پر لودھراں میں فلڈ لٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کرایا جائے گا ۔ راجا خرم شہزاد 

بہت جلد لودھراں میں ڈبل اننگز کرکٹ ٹورنامنٹ منعقدکیا جائے گا ۔ مرزا محمد ادریس


پوٹینشل کرکٹ کلب لودھراں، کرکٹ کے فروغ کے لیے اسی طرح کام کرتا رہے گا ۔ ملک صابر سلیم 

لودھراں (آپکی بات) پوٹینشل کرکٹ کلب لودھراں کے زیراہتمام پوٹینشل ون ڈے کرکٹ کپ کا انعقاد کیا گیا جس کا فائنل میچ پرنس لائینز اور خان ٹائیگرز کے مابین نیو اسٹیڈیم لودھراں میں کھیلا گیا ۔ خان ٹائیگرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ پرنس لائینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرر اوورز میں 227رنز بنائے ۔ مجاہد خان 38،منیب 37اور شیعب بلال نے 25رنز بنائے ۔خان ٹائیگرز کی جانب سے شعیب اقبال اور عاصم نے 2,2وکٹیں حاصل کیں ۔خان ٹائیگرز کی پو ری ٹیم 164رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔خان ٹائیگرز کے عاطف 35رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔پرنس لائینز کی جانب سے مجاہد خان نے 5اور شعیب بلال نے 2وکٹ حاصل کیں ۔مجاہد خان کو فائنل میچ میں بہترین کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر راجا خرم شہزاد تھے ۔جنہوں نے کھلاڑیوں میں ا نعامات تقسیم کئے ۔ڈپٹی کمشنرصاحب نے کھلاڑیوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ موسم بہتر ہونے پر لودھراں میں فلڈلٹ کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کرایا جائے گا ۔پوٹینشل ون ڈے کپ کے چےئرمین مرزا محمد ادریس کا کہنا تھا کہ پوٹینشل کرکٹ کلب ایک قدم اور آگے بڑھاتے ہوئے بہت جلد ڈبل اننگز کرکٹ ٹورنامنٹ کرایا جائے گا ۔پوٹینشل ون ڈے کپ کے سر پرست اعلٰی صابر سلیم کا کہنا تھا کہ پوٹینشل کرکٹ کلب لودھراں، کرکٹ کے فروغ کے لیے اسی طرح کام کرتا رہے گا۔
Feedback
Dislike
 
Normal
 
Good
 
Excellent
 




فیس بک پیج

تصویری خبریں

ad

نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

مقبول ترین

اسلامی و سبق آموز


     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2017 apkibat. All Rights Reserved