تازہ ترین  

تاریخی ریلوے اسٹیشن کی قلعہ نما بلڈنگ میں دراڑیں، رہائشی کالونی بھوت بنگلے میں تبدیل
    |     4 months ago     |    پاکستان
تاریخی ریلوے اسٹیشن کی قلعہ نما بلڈنگ میں دراڑیں، رہائشی کالونی بھوت بنگلے میں تبدیل
پائی خیل (آ پکی بات)تاریخی ریلوے اسٹیشن پائی خیل مسائل کاشکاراسٹیشن پرآنیوالی سواریاں پریشانی سے دوچارتفصیلات کے مطابق پورے ملک میں بے مثال اورتاریخی ریلوے اسٹیشن پائی خیل جس کی بلڈنگ مختلف ڈیزائنوں سے تعمیرکی گئی اس قلعہ نمابلڈنگ میں خطرناک دراڑیں اوردیواروں میں شگاف پڑچکے ہیں چھتیں بارش کی صورت میں ٹپکنے لگتیں ہیں رہائشی کوارٹربھوت بنگلے بن چکے ہیں بیت الخلاء اجڑچکے ہیں سواریوں کے بیٹھنے کے لئے برآمدوں میں نہ بینچ اورنہ الیکڑک پنکھے ہیں ۔تاریخی پینے کے پانی کے نلکے کواکھاڑکرپھینک دیاگیاجس سے پینے کے پانی کاخاص انتظام نہیں ہے ۔ پلیٹ فارم کچاہے جس کے باعث سواریوں کاالیکڑک اورالیکڑونکس سامان اکثرخراب اورٹوٹ پھوٹ جاتاہے پلیٹ فارم پرشیڈنے ہونے کی وجہ سے سواریوں کودھوپ اوربارش میں بیٹھناپڑتاہے سالانہ تقریباًایک کروڑسے زائدآمدنی دینے والامثالی ریلوے اسٹیشن پرسواری گاڑیوں کی بندش سے ریلوے کوماہانہ لاکھوں کانقصان برداشت کرناپڑتاہے اورسواریوں کوذہنی اذیت اٹھاناپڑتی ہے پورے پاکستان میں جہاں سے لکڑی ،سرکنڈے اورپتھرڈولومائیٹ وغیرہ سپلائی ہوتاتھاجوکہ اسٹیشن کی سالانہ آمدن میں اضافہ کاباعث تھاکوبندکردیاگیاادھرریلوے کے دونوں اطراف ریلوے کی اراضی پربااثرقبضہ مافیہ نے قبضہ کرکے تعمیرات اورکھیتی باڑی کررکھی ہے روڈلائنیں مٹی میں دب چکی ہیں تاریخی ریلوے اسٹیشن پائی خیل میں صفائی نہ ہونے کی صورت میں گندگی کے ڈھیرلگے ہوئے ہیں ٹکٹ گھراورانتظارگاہ کوموٹرسائیکل اورسائیکل سٹینڈمیں تبدیل کردیاگیاہے عوامی وسماجی حلقوں نے تاریخی ریلوے اسٹیشن پائی خیل کے حل اوراسے اَپ گریڈیشن کاوفاقی حکومت اورارباب اختیارسے مطالبہ کیاہے ۔
Feedback
Dislike
 
Normal
 
Good
 
Excellent
 




فیس بک پیج

تصویری خبریں

ad

نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

مقبول ترین

اسلامی و سبق آموز


     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2017 apkibat. All Rights Reserved