تازہ ترین  
loading...

عظمت مصطفی ﷺکے چراغ جلتے رہیں گے اورگستاخ سٹرتے رہیں گے :عاشقان
    |     3 weeks ago     |    پاکستان
عظمت مصطفی ﷺکے چراغ جلتے رہیں گے اورگستاخ سٹرتے رہیں گے :عاشقان 
پائی خیل (نامہ نگار) عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ والہٖ وسلم کے چراغ جلتے رہیں گے اورگستاخ سٹرتے رہیں گے عاشقان مصطفی صلی اللہ علیہ والہٖ وسلم ناموس رسالت کی خاطرکٹ مرینگے ۔اپناتن من قربان کردیں گے مگرعظمت رسول صلی اللہ علیہ والہٖ وسلم پرآنچ نہیں آنے دیں گے ۔غلامی رسول صلی اللہ علیہ والہٖ وسلم کاپٹہ اپنے گلے میں پہن لواورسنت رسول صلی اللہ علیہ والہٖ وسلم کواپنااوڑھنابچھونابنالو۔ان خیالات کااظہارپیرسیدتوقیر الحسنین شاہ آستانہ عالیہ خواجہ آبادشریف نے جامع مسجدمدنی ڈیرہ درانی خیل پائی خیل پر’’تاجدارختم نبوت وعظمت قرآن کانفرنس ‘‘سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ ہم عظمت رسول صلی اللہ علیہ والہٖ وسلم پرایک جان توکیاکروڑوں جانیں نثارکریں گے ۔ہم اپنی عزتیں ،جانیں اوراولادیں توقربان کردیں گے پرعظمت رسول صلی اللہ علیہ والہٖ وسلم پرآنچ نہیں آنے دیں گے ۔ہم کسی مومن کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرسکتے صاحب ایمان جان کائنات حضرت محمدمصطفی صلی اللہ علیہ والہٖ وسلم کی شان اقدس وارفع میں کیسے برداشت کریں گے ۔کفارکی یہ سازش ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ والہٖ وسلم کی محبت مومن کے دل سے نکال لوپرکافروسن لومومن کی آکسیجن کوئی اورشے نہیں بلکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ والہٖ وسلم کی محبت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہمارانظام تعلیم بھی غیروں کانظام تعلیم ہے عاشقان مصطفی صلی اللہ علیہ والہٖ وسلم اپنے گھروں میں نظام مصطفی صلی اللہ علیہ والہٖ وسلم رائج کریں ۔ دنیاکی سپرطاقت نبی صلی اللہ علیہ والہٖ وسلم کے غلام ہیں جن کی زندگیاں شان والیں اورقبریں جنت میں گلزارہوں گی ۔مومن ایٹم بم سے نہیں ڈرتابلکہ ایٹم بم والے مومن کے ایمان اورعشق مصطفی صلی اللہ علیہ والہٖ وسلم سے ڈرتے ہیں ۔حضرت علامہ مفتی سلطان احمدقادری امیرجماعت اہلسنت سٹی پائی خیل نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حافظ قرآن کے والدین کوقیامت کے دن نورانی تاج پہنایاجائے گاجس کی روشنی سورج سے بھی زیادہ ہوگی۔قرآن مجیداللہ رب العالمین کی طرف سے امت محمدیہ صلی اللہ علیہ والہٖ وسلم کے لئے ایک بہت بڑی ضیاقت ہے ۔انہوں نے کہاخوش نصیب ہیں ایسے والدین جواپنی اولاد کواس مقدس کتاب کواپنے سینے میں محفوظ کرنیکی تعلیم دلواتے ہیں۔کیونکہ قرآن مجیداپنے پڑھنے والوں کی قیامت کے دن شفاعت کرے گا۔جس نے اس مقدس کلام کواپنے سینہ میں محفوظ کیااوراس کے حلال کوحلال اورحرام کوحرام جاناقیامت کے دن اپنے گھروالوں میں سے ایسے دس شخصوں کی اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں سفارش کرے گاجن پرجہنم واجب ہوچکی ہوگی۔امتِ مسلمہ قرآن سے اپناتعلق مضبوط کرکے دین ونیامیں سرخروہوگی ۔ اس موقع پرقرآن مجیدحفظ کرنیوالی طالبات کی چادرپوشی کی گئی ۔آخرمیں ملک وقوم کی سلامتی کے لئے دعائے خیرکی گئی۔
loading...
Feedback
Dislike
 
Normal
 
Good
 
Excellent
 




فیس بک پیج

تصویری خبریں

ad

نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

مقبول ترین

اسلامی و سبق آموز


     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2017 apkibat. All Rights Reserved