تازہ ترین  
loading...

ویلنٹائن ڈے بے حیائی کاعالمی دن ہے ایسے تہوارسے مسلمانوں کوبچناچاہیے: کریم اللہ چشتی
    |     3 weeks ago     |    پاکستان
ویلنٹائن ڈے بے حیائی کاعالمی دن ہے ایسے تہوارسے مسلمانوں کوبچناچاہیے: کریم اللہ چشتی
پائی خیل (آپکی بات) ویلنٹائن ڈے بے حیائی کاعالمی دن ہے ایسے تہوارسے مسلمانوں کوبچناچاہیے ۔تفصیلات کے مطابق جماعت اہلسنت کے ناظم نشرواشاعت حافظ کریم اللہ چشتی نے کہاکہ ویلنٹائن ڈے بے حیائی کاعالمی دن جوگزشتہ کچھ سالوں سے ہمارے معاشرے میں غیراسلامی اورفضول رسم پوری بے حیائی اورشرم وحیاء کے تمام تقاضوں کوبالائے طاق رکھ کرمنایاجارہاہے ۔مسلمان اپنی پاکیزہ ثقافت اورعمدہ تمدن کوچھوڑکراغیارکے تہواروں کے دلدادہ ہوتے جارہے ہیں ۔ مغربی طاقتیں متحدہوکراسلامی ثقافت وتمدن کوبے حیاء وعریانیت میں تبدیل کرکے اسے روشن خیالی اورآزادی کانام دینے کے لئے کوشاں ہیں ۔آزادی کے نام پرغیرمحرم کے ساتھ گھومنے پھرنے اورجنسی تعلقات قائم کرنے کوباعث فخرسمجھاجارہاہے جس کی ہمیں اسلام اجازت نہیں دیتا۔مسلمانوں کوایسے تہواروں سے بچناچاہیے ۔جودین ودنیامیں تباہی وبربادی کاباعث ہوں ۔
loading...
Feedback
Dislike
 
Normal
 
Good
 
Excellent
 




فیس بک پیج

تصویری خبریں

ad

نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

مقبول ترین

اسلامی و سبق آموز


     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2017 apkibat. All Rights Reserved