تازہ ترین  

الفریدیہ کرکٹ کلب شہر فرید چیشتیاں نے گگوکرکٹ کلب گگو کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3رنز سے شکست دیدی
    |     10 months ago     |    سپورٹس
الفریدیہ کرکٹ کلب شہر فرید چیشتیاں نے گگوکرکٹ کلب گگو کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3رنز سے شکست دیدی
شعیب کی نصف سنچری اورکامران نے 40رنز کی اننگز کھیلی،215رنز کے ہدف میں گگوکرکٹ کلب 212رنز بناسکی
عمران خان کو ان کی آل راؤنڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔
لودھراں (جمال خان سے ) الفریدیہ کرکٹ کلب شہر فرید چیشتیاں نے گگوکرکٹ کلب گگومنڈی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3رنز سے شکست دیدی ۔تفصیل کے مطابق الفریدیہ کرکٹ کلب چشتیاں اور گگو کرکٹ کلب گگو منڈی کے درمیان دوستانہ میچ گگو منڈی کھیلا گیا ۔ الفریدیہ کرکٹ کلب شہر فرید چیشتیاں نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ الفریدیہ کرکٹ کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے مقرر اوور زمیں215 رنز بنائے ۔شعیب 52،کامران 40اور عمران خان نے 30رنز بنائے ۔گگو کرکٹ کلب کی پوری ٹیم 212رنز بناسکی ۔جاوید جونئیر نے2، حسنین 2،نواز 2اورعمران خان نے2وکٹیں حاصل کیں ۔اسطرح الفریدیہ کرکٹ کلب شہر فرید چیشتیاں نے گگوکرکٹ کلب گگومنڈی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3رنز سے شکست دے کر میچ جیت لیا ۔الفریدیہ کرکٹ کلب کے اونر جناب جاوید لطیف نے کلب کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ٹیم کو مزید محنت کرنے کی تلقین کی ۔عمران خان ان کی آل راؤنڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


مقبول ترین

اسلامی و سبق آموز


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved