تازہ ترین  

سمرا کرکٹ میلہ جاری ،ابتدائی دو میچوں کے فیصلے
    |     3 months ago     |    سپورٹس
وکڑی نے علامہ اقبال اور پاک فائیٹرز نے جناح کو شکست دیدی لودھراں ( آپکی بات ) سمرا کرکٹ میلہ شاندار انداز میں اڈا پرمٹ پر جاری ۔ ابتدائی دو میچو ں کے فیصلے ۔ وکڑی کرکٹ کلب لودھراں نے علامہ اقبال کرکٹ کلب دھنوٹ اور پاک فائیٹرز نے جناح کرکٹ کلب لودھراں کو شکست دیدی۔تفصیل کے مطابق پہلے میچ میں علامہ اقبال نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔علامہ اقبال کی پوری ٹیم مقرر اوور میں 109رنز بنا سکی ۔عمیر لطیف نے 3اور صداقت نے 2وکٹیں حاصل کیں ۔وکڑی کرکٹ کلب نے مقررہ ہدف 7وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا ۔صداقت نے 29*رنز بنائے ۔ صداقت کو مین آف دی میں دیاگیا ۔دوسرے میچ میں پاک فائیٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔پاک فائیٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرر اوور میں 6وکٹوں کے نقصان پر 211رنز بنائے ۔فرمان نے 72رنز بنائے ۔ جناح کرکٹ کلب کی پوری ٹیم 160رنز بناسکی ۔ فرمان کو مین آف دی میچ دیا گیا ۔
Feedback
Dislike
 
Normal
 
Good
 
Excellent
 




فیس بک پیج

تصویری خبریں

ad

نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

مقبول ترین

اسلامی و سبق آموز


     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2017 apkibat. All Rights Reserved