تازہ ترین  
loading...

پہلی بار حج پر جانے والے مناسکِ حج کی بصری وسمعی تربیت لازمی لے کر جائیں۔ ڈاکٹرخالدمحمود
    |     3 weeks ago     |    اسلامی و سبق آموز
پہلی بار حج پر جانے والے مناسکِ حج کی بصری وسمعی تربیت لازمی لے کر جائیں۔ ڈاکٹرخالدمحمود
پائی خیل (آپکی بات)پہلی بار حج پر جانے والے مناسکِ حج کی بصری وسمعی تربیت لازمی لے کر جائیں۔تربیت کے بغیر جانے والے عازمین کا حج و عمرہ ناقص رہے گا۔تفصیلات کے مطابق بصری تربیت گاہ مناسک حج وعمرہF-765،کالج چوک،سیٹلائٹ ٹاؤن ،راولپنڈی کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹرخالدمحمودنے کہاہیکہ پہلی بار حج پر جانے والے مناسکِ حج کی بصری وسمعی تربیت لازمی لے کر جائیں۔ تربیت کے بغیر جانے والے عازمین کا حج و عمرہ ناقص رہے گا۔اس لئے پہلی بارحج یاعمرہ پرجانیوالے عازمین مناسکِ حج کی بصری وسمعی تربیت لازمی لیکرجائیں،انہوں نے کہاکہ بصری تربیت گاہ مناسک حج وعمرہ F.765،کالج چوک سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی پر عازمین حج کے لئے ان شاء اللہ عیدالفطرکے بعدمناسک حج کی سمعی وبصری تربیت کے آٹھ پروگراموں کاسلسلہ شروع ہوگا۔جہاں پرگورنمنٹ سکیم اور پرائیویٹ سکیم کے عازمینِ حج کو مناسکِ حج و عمرہ اور احرام باندھنے کا طریقہ عملی طور پر بتایاجائے گا اور فلسفہ حج فضیلت حج پر لیکچر، مناسک حج اور حج کے پانچ دِن کے بارے میں تفصیل سے بتایاجائے گا۔زیارتِ مدینہ منورہ پرخصوصی لیکچر ہوں گے۔خواتین کے مخصوص مسائل پرخواتین کی راہنمائی کی جائے گی۔ دورانِ تربیت عازمین حج میں حج لٹریچر اور ڈاکٹر ریاض الرحمن بانی بصری تربیت کا معروف کتابچہ تربیت حج بلامعاوضہ تقسیم کیا جائے گا۔ تربیت کے یہ پروگرام ہر اتوار کو صبح 9 بجے دن منعقد ہوا کریں گے اور آخری حج فلائیٹ کی روانگی تک جاری رہیں گے۔عازمین حج وعمرہ مزیدمعلومات وراہنمائی کے لئے 03335207070پررابطہ کرسکتے ہیں۔ 
loading...
Feedback
Dislike
 
Normal
 
Good
 
Excellent
 




فیس بک پیج

تصویری خبریں

ad

نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

مقبول ترین

اسلامی و سبق آموز


     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2017 apkibat. All Rights Reserved