تازہ ترین  

ریلوے اسٹیشن ڈھیرامیدعلی شاہ میں سڑک،پینے کاپانی،بجلی اوردیگرسہولیات ناپیدمسافروں کومشکلات
    |     6 months ago     |    پاکستان
ریلوے اسٹیشن ڈھیرامیدعلی شاہ میں سڑک،پینے کاپانی،بجلی اوردیگرسہولیات ناپیدمسافروں کومشکلات
پائی خیل (آپکی بات)ریلوے اسٹیشن ڈھیرامیدعلی شاہ میں سڑک،پینے کاپانی،بجلی اوردیگرسہولیات ناپیدمسافروں کومشکلات کاسامناتفصیلات کے مطابق ریلوے اسٹیشن ڈھیرامیدعلی شاہ میانوالی کالاباغ بنوں روڈکے نزدیک ہونے کی وجہ سے لوگو ں کے لئے آسانی پیداکرتاہے لیکن میانوالی بنوں روڈسے اسٹیشن تک جانے کے لئے راستہ کچہ ہے بارش ہونے کی صورت میں راستہ خراب ہوجاتاہے جس کے باعث لوگوں کوآمدورفت میں شدیدمشکلات کاسامناکرناپڑتاہے اسٹیشن پرپینے کاصاف پانی کی عدم موجودگی کی وجہ سے میلوں دورسے پانی بھرکرلاتے ہیں اسٹیشن پربجلی نہ ہونے کی وجہ سے گرمیوں میں مسافروں کوانتظارگاہ میں بیٹھنے سے کافی دقت اٹھانی پڑتی ہے ۔اورسرِشام اسٹیشن اندھیروں میں ڈوب جاتاہے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پرشیڈنہ ہونے کی وجہ سے مسافروں کوذہنی اذیت کاسامناکرناپڑتاہے فلش سسٹم ناکارہ ہوگیاہے اوررہائشی کوارٹرکھنڈرات بن چکے ہیں عوامی وسماجی حلقوں نے اصلاح واحوال کامطالبہ کیاہے ۔





Comments

There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

مقبول ترین

اسلامی و سبق آموز


     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved