تازہ ترین  

کوٹ شاکر کے علاقہ میں غیر قانونی خشت بھٹیوں کی بھر ، مارزہریلے دھوئیں سے مکین دائمی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے
    |     6 months ago     |    پاکستان
جھنگ (آپکی بات) کوٹ شاکر کے علاقہ میں غیر قانونی خشت بھٹیوں کی بھر مار زہریلے دھوئیں سے مکین دائمی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے محکمہ ماحولیات کاروائی کر نے سے گریزاں اہل علاقہ سراپا احتجاج تفصیلات کے مطابق کوٹ شاکر کے علاقہ ٹبہ مصطفی آباد خوشاب روڈ کے دونوں اطراف سرکاری اراضی پر قبضہ کر کے دس کے قریب خشت بھٹیاں لگائی گئی ہیں جہاں پر اینٹوں کی پکائی کے دوران بھٹیوں میں بھوسہ اور مضر صحت مواد استعمال کیا جارہا ہے بیک وقت دس بھٹیوں سے نکلنے والے زہریلے دھوئیں سے نہ صرف علاقہ مکین سانس ،کھانسی ، پھیپھڑوں سمیت دائمی بیماریوں میں مبتلا ہوچکے ہیں بلکہ مسجد میں نمازیوں اور سکو ل میں تعلیم حاصل کر نیوالے طلبا بھی مختلف بیماریوں کا شکا رہو رہے ہیں اہل علاقہ نے بتایا کہ ٹبہ مصطفی آبا د قدیمی اور ایک گنجان علاقہ ہے جہاں پر محکمہ ماحولیات کے افسران وعملہ کی ملی بھگت سے خشت بھٹیاں لگائی گئیں ہیں بھٹیاں خشت مالکان کے خلاف محکمہ ماحولیات کو متعدد درخواستیں گزار چکے ہیں ان کی طر ف سے اسلم نامی انسپکٹر موقع پر آتا ہے اور بھٹیاں خشت مالکان سے مبینہ طور پر اپنا حصہ وصول کر کے چلا جاتا ہے ہماری کوئی شنوائی نہیں ہو رہی زہریلے دھوئیں سے تنگ آکر اہلیان علاقہ نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں انہوں نے احتجاج کر تے ہوئے وزیرا علیٰ پنجاب ، ڈی سی جھنگ اور محکمہ ماحولیات کے اعلیٰ افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ بھٹیاں خشت مالکان کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے خشت بھٹیوں کو مسمار کیا جائے یا مذکورہ علاقہ سے دور شفٹ کیا جائے تاکہ اہلیان علاقہ زہریلے دھوئیں سے پھیلنے والی بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔





Comments

There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

مقبول ترین

اسلامی و سبق آموز


     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved