تازہ ترین  

چائنیز انجینئرز اور دیگر سٹاف کی حفاظت یقینی بنائی جائے۔ مدثر ریاض ملک
    |     3 months ago     |    پاکستان
جھنگ(بیورو رپورٹ) ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے چائنیز انجینئرز اور ورکروں کی سیفٹی و سیکورٹی کے حوالہ سے متعلقہ اداروں کے مابین موثر کوآرڈی نیشن کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے سیکورٹی معاملات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔گزشتہ روز حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ اور سٹاف کی سیکورٹی کے حوالہ سے منعقدہ خصوصی اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیاقت علی ملک ، پراجیکٹ انچارج ،چینی انجینئرز،سپشل برانچ اوردیگر حساس اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ اور تریموں ہیڈورکس کے زیر تکمیل ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے والے چائنیز انجینئر زاور ورکروں کی سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیااور اس موقع پر بتایا گیا کہ حویلی بہار شاہ اور تریموں ہینڈ ورکس کے مقامات پر چائنیز انجینئرز اور دیگر سٹاف کی حفاظت کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس ، ایلیٹ فورس ، سپیشل برانچ اور مقامی پولیس کے مسلح اور چاک و چوبند اہلکار تعینات کئے گئے ہیں جو مسلسل پراجیکٹ کے اندرون اور بیرونی اطراف کڑی نظر رکھتے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ اداروں کے ذمہ داران کو آپس میں موثر رابطہ کار کے تحت سیکورٹی انتظامات کو مزید بہتر اور سخت بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

Feedback
Dislike
 
Normal
 
Good
 
Excellent
 




فیس بک پیج

تصویری خبریں

ad

نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

مقبول ترین

اسلامی و سبق آموز


     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2017 apkibat. All Rights Reserved