تازہ ترین  

آئندہ انسداد پولیو مہم کے حوالہ سے مزید بہتر انتظامات مکمل کئے جائیں۔ مدثر ریاض ملک
    |     6 months ago     |    پاکستان
آئندہ انسداد پولیو مہم کے حوالہ سے مزید بہتر انتظامات مکمل کئے جائیں۔ مدثر ریاض ملک
جھنگ(آپکی بات ) ایڈ منسٹریٹر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی /ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ انسداد پولیو مہم کے حوالہ سے مزید بہتر انتظامات مکمل کئے جائیں تاکہ اس قومی فریضہ کی انجام دہی میں کوئی کمی باقی نہ رہے ۔ ڈی سی آفس میں منعقدہ اجلاس کے دوران انہوں نے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اختر حسین اور انسداد پولیو مہم کے ذمہ داران کو تاکید کی کہ وہ سابقہ مہم کے نتائج اور عملہ کی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے متعلقہ اداروں سے مزید بہتر رابطہ کاری کو یقینی بنایا جائے۔اجلاس میں محکمہ صحت ، تعلیم ، زراعت ، سوشل ویلفیئر اور دیگر محکموں کے افسران نے بھی شرکت کی۔ 





Comments

There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

مقبول ترین

اسلامی و سبق آموز


     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved