تازہ ترین  

بھول جاتا ہوں
    |     8 months ago     |    کالم / بلاگ
کلاس میں بیٹھے ہوئے ابھی فرقان کو بمشکل 10 منٹ ہی گزریں ہوں گے کہ اس کی کلاس کا ایک طالب علم دوسری کلاس کے بچے کو ہاتھ سے پکڑے کلاس روم میں داخل ہوا،اور اس سے مخاطب ہو کر بولا کہ استاد جی ! عبداللہ کو قاری صاحب نے بھیجا ہے آپ کے پاس یہ چھٹیاں بہت کرتا ہے، اور کئی دنوں سے غیر حاضر ہے کلاس سے ۔آپ اس کو تنبیہ کریں یا اس کے والدین کو اس بارے اطلاع دیں ۔کہ چھٹی بچے کے اچھے مستقبل کے لئے بڑی بری ہے،
طالب علم کی بات اس نے پورے دھیان سے سنی اور اور اچھا کہا!
طالب علم واپس اپنی کلاس میں جاکر سبق یاد کرنے میں مشغول ہو گیا
اس کا بھی کلاس کا ٹائم ہونے چلا تھا کچھ بچے آ گئے تھے اور کچھ کلاس میں آ رہے تھے، اس نے عبداللہ سے تنبیہی انداز میں سوال کیا ۔
بیٹا! تم کلاس سے اتنی چھٹیاں کیوں کرتے ہو؟ اور اتنے دن کہاں غائب رہتے ہو؟
کیا!تمہیں یاد نہیں رہتا کہ تم نے اس وقت مکتب میں جا کر پڑھنا ہے؟
بچہ نہایت ہی معصوم لہجے میں بولا! بھائی جان میں بھول جاتا ہوں کہ میں نے مکتب میں جانا ہے ؟
اچھا! کیا آپ کو کھانے کا بھی یاد رہتا ہے یا کہ وہ بھی بھول جاتے ہو ؟
بچہ نہایت ہی معصوم لہجے میں دوبارہ بڑے اعتماد سے بولا وہ بھی بھول جاتا ہوں ۔
اس کے پاس بچے کو سزا دینے کا اب کوئی جواز نہیں تھا، کہ وہ کس بات پر بچے کو سزا دے، آخر فقط بھولنے پر؟
بچے کے ان جملوں نے فرقان کو بہت کچھ سوچنے پر مجبور کر دیا تھا ۔
تحریر! ! امداداللہ طیب اونچہ کلاں تحصیل ظفروال ضلع نارووال





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


مقبول ترین

اسلامی و سبق آموز


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved