تازہ ترین  

مصیبت کے وقت پڑھنے کی بہترین دعا
    |     3 months ago     |    اسلامی و سبق آموز

بے روزگاری اور پریشانی کے اِس عالم میں ہمارے نوجوان بہت پریشان ہیں۔ خاص کر پڑھا لکھا طبقہ ہاتھوں میں اونچی اونچی ڈگریاں اٹھائے جوتیاں چٹخاتے پھر رہے ہیں۔دوشیزائیں۔۔۔ اچھی جگہ رشتوں کی تلاش میں عمر گنوا بیٹھتی ہیں۔ شادی شدہ عورتیں اپنے خاوندوں کی محبت پانے یا اولاد جیسی نعمت حاصل کرنے کی خاطر طرح طرح کے جتن کرتی ہیں۔ معاشرے کے ڈسے جب کوئی راہ نہیں پاتے تو الٹی سیدھی حرکتیں شروع کر دیتے ہیں۔ کچھ دل جلے تو اپنی جان سے گزر جانا ہی مسائل کا حل سمجھتے ہیں اور کچھ روحانیت کی آغوش میں آنا چاہتے ہیں۔ لیکن افسوس! ہمارے معاشرے میں اکثر اشیاء ’’جعلی‘‘ ہوتی ہیں۔ خالص دو نمبر!!! روحانیت کے چکر میں غلط بابوں اور جادوگروں کے چنگل میں جا پھنستے ہیں۔ جو اُن سے اُن کا مال ہتھیانے کے ساتھ ساتھ ایمان پر بھی ڈاکا ڈال دیتے ہیں۔ بے کس مظلوم، مزید ظلم سہہ کر دین سے ہی بدظن ہو جاتے ہیں۔ ایسے ہی بھائیوں، بہنوں کے لیے بندہ ایک سلسلہ شروع کرنے جا رہا ہے۔ جہاں وہ اپنے مسائل کا روحانی حل دریافت کر سکیں گے۔
’’آپ کی بات‘‘ پر وقفے وقفے سے قرآن و سنت اور اکابرین و سلف امت محمدیہ ﷺ سے منسوب وظائف ہی پیش کیے جائیں گے۔ذیل میں کسی بھی مصیبت کے وقت پڑھنے کی سب سے بہترین دعا پیش کی جا رہی ہے۔ حضرت بسرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت محمد ﷺ کو یہ دعا مانگتے ہوئے سنا۔
اللَّهُمَّ أَحْسِنْ عَاقِبَتَنَا فِي الْأُمُورِ كُلِّهَا، وَأَجِرْنَا مِنْ خِزْيِ الدُّنْيَا وَعَذَابِ الْآخِرَةِ
اے اللہ! تمام کاموں میں ہمارا انجام اچھا فرما اور ہمیں دنیا اور آخرت کی رسوائی اور آخرت کے عذاب سے محفوظ فرما۔
فائدہ: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جو یہ دعا مانگتا رہے گا، وہ آزمائش میں مبتلا ہونے سے پہلے ہی مر جائے گا۔‘‘
طریقہ: ہر نماز کے بعد اس دعا کو سات بار پڑھیے۔ اول آخر درود شریف کم از کم تین بار پڑھیں۔
حدیث شریف میں وارد ہے کہ جو شخص یہ دعا پڑھے گا تو ہر بلا اور دکھ سے امن میں رہے گا۔ (الدعا للطبرانی: باب ما کان یدعو النبی ﷺ)
Feedback
Dislike
 
Normal
 
Good
 
Excellent
 




فیس بک پیج

تصویری خبریں

ad

نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

مقبول ترین

اسلامی و سبق آموز


     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2017 apkibat. All Rights Reserved