تازہ ترین  

مجھے بے باکی نہیں جچتی
    |     6 months ago     |    کالم / بلاگ
میں صنفِ نازک کہلائی جاتی ہوں۔ معاشرے میں کمزور ذات گردانی جاتی ہوں۔ لیکن حقیقت اس کے بر عکس ہے کیونکہ صنفِ نازک ہی اصل میں طاقت کا سرچشمہ ہے اور اس کی کئی حیثیتیں ہیں۔ کہیں وہ ماں ہے اور جنت جیسی اعلٰی چیز اس کے قدموں تلے رکھ کر اس کا رتبہ بڑھایا گیا ہے ، یہ ایک ماں کا ہی حوصلہ ہے کہ وہ خود پیٹ کاٹ کر اپنے بچوں کی پرورش کرتی ہے، اپنی تمام تر اشد ضروریات پسِ پشت ڈال کر۔ بہن ہے تو بھائی کا مان، اس کے لیے بہت بڑی نعمت۔ جہاں ان کی ہلکی پھلکی نوک جھونک زندگی کو خوبصورت بناتی ہے تو بھائی کو جذباتی سہارا دینے کو بہن ہی پیش پیش رہتی ہے۔ اہلیہ کی صورت میں اپنے خاوند کا آدھا ایمان، اُس کی خوشی و غم کی ساتھی ہے تو بیٹی کی شکل میں نہ صرف گھر والوں کے لیے اللہ کی رحمت بلکہ ماں باپ کے لیے بڑھاپے کا ایسا سہارا کہ جس کے نہ ہونے سے والدین پیری میں بے یارو مدگار ہو جاتے ہیں۔ لیکن آج کل ایک اور حیثیت دی گئی ہے یعنی ٰ”گرل فرینڈ“ جو کہ قطعاً قبول نہیں۔ ١٤ فروری کے قریب آتے ہی یہ اصطلاح کچھ زیادہ ہی فروغ پاتی ہے۔ یہ سُرخ پھولوں اور تحائف کے تبادلے وغیرہ جیسی فضولیات سے بہتر ہے کہ اگر آپ حقیقت میں کسی سے محبت کرتے ہیں تو اسے اپنا آدھا ایمان، خوشی و غم کا ساتھی بنائیں کیونکہ جذبات ہمیشہ اپنے اظہار کے لیے رشتوں کے محتاج ہوتے ہیں اور بغیر کسے رشتے کے ان کی کوئی وُقعت نہیں ہوتی اور بواۓ فرینڈ ،گرل فرینڈ کوئی رشتہ نہیں ہوتا۔
سُنو اے ابنِ آدم!
میں عورت ذات ہوں، مجھے بے باکی نہیں جچتی
تمہارے سنگ چلنا ہے، مگر شریعت کے اصولوں پر 





Comments

There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

مقبول ترین

اسلامی و سبق آموز


     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved