تازہ ترین  

ویلنٹائن ڈے مغربی کلچر کے فروغ کا ایک دجال ہے۔ ایم افضل چوہدری
    |     8 months ago     |    پاکستان
ویلنٹائن ڈے مغربی کلچر کے فروغ کا ایک دجال ہے۔ ایم افضل چوہدری
کمالیہ (آپکی بات ) چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کے ایم ڈی، ایم افضل چوہدری نے سوسائٹی کے پریس ریلیز میں کہا ہے کہ ویلنٹائن ڈے نوجوانوں کو مادر پدر آزاد کرنے کے مترادف ہے۔ اور یہ مغربی کلچر کے فروغ کا ایک دجال ہے۔ اور اسلام دشمن قوتوں کی شروع سے ہی یہ کوشش رہی ہے کہ وہ مسلمانوں میں فحاشی کے نت نئے در کھولے جائیں۔ ویلنٹائن ڈے کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔ یہودی لابی نے ایک طے شدہ منصوبے کے تحت نوجوان نسل کو فحاشی وعریانی کے دلدل میں دھکیل کر گمراہ کیا ہے۔ اور یہ ایک غیر شرعی فعل ہے اس کی اسلام میں کوئی حیثیت نہیں ہے اور یہ مغرب کی ایک آندھی تقلید ہے۔ اسلام تو عفت و حیاء کا نام ہے جس نے ہر فرد کو ایک مقام عطا ء کیا ہے ۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان کو چا ہیے کہ ویلنٹائن ڈے پر پابند ی عائد کریں اور اس نام پر فحاشی کو فروغ دینے والوں کی حوصلہ شکنی کرئے۔ سوسائٹی کے چیف ایگزیکٹیو انجنئیر ظہیر عباس چوہدری نے کہا کہ ویلنٹائن ڈے کسی بھی عقیدے یا فلسفے کا نام نہیں اور نہ ہی کسی مفکر کا اقوال زریں ہے۔ بلکہ یہ تو یہودیوں کی ایک بیہودہ ذہنی اختراع کا نام ہے ہمارا تہذیبی اور ثقافتی کلچر اس امر کی اجازت نہیں دیتا۔ کیونکہ یہ ایک لیبررازم اور دھوکے کا دوسرا نام ہے۔ اور مسلمانوں میں جس جوش و خرو ش سے یہ تہوار منایا جا رہا ہے یہ انتہائی قابل افسوس عمل ہے اور ہماری اسلامی و ثقافتی روایات کے خلاف ہے۔ کیونکہ ویلنٹائن ڈے کے موقع پر آوارگی ، اوباشی، بے حیائی ، بیہودگی اور فحاشی اپنے عروج پر ہوتی ہے اور ایسے بے جا نتائج پر داناؤ محکوم کو اعتراض ہے اور یہ ان کے ساتھ کھلا تضاد ہے۔





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


مقبول ترین

اسلامی و سبق آموز


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved