تازہ ترین  
loading...

سوشل ویلفیئر کمپلیکس جھنگ میں بچوں کی حفاظت کے عالمی دن کے حوالہ سے تقریب کا اہتمام
    |     2 weeks ago     |    پاکستان
جھنگ( آپکی بات )سوشل ویلفیئر و بیت المال اور ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کونسل برائے این جی اوز ضلع جھنگ کے اشتراک سے سوشل ویلفیئر کمپلیکس میں بچوں کی حفاظت کے عالمی دن کے حوالہ سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل،چیئر مین ڈسٹرکٹ بیت المال کمیٹی ریاض حسین عشرت بھٹی تھے جبکہ تقریب میں سوشل ویلفیئر آفیسر فضل عباس،ممبر ڈی سی سی ڈاکٹر ریاض نول،پیر نذاکت شاہ، سول سوسائٹی ، کے ممبران ،طلبہ و طالبات اور والدین کی کثیر تعداد خصوصی طور پر شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اظہر عباس عادل نے کہا کہ بچوں کی تعلیم و تربیت اور حفاظت ہماری ذمہ داری ہے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے اساتذہ،والدین کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا کیونکہ بہتر تعلیم و تربیت کے ذریعے نہ صرف اچھا معاشرہ ترتیب دیا جا سکتا ہے بلکہ ملکی ترقی کا دارومدار بھی اسی پر ہے بچوں کو اچھا ماحول دیں اور اکیلا سکول نہ بھیجیں اور بچوں کو تربیت دیں کہ کسی بھی نامحرم افراد سے کوئی چیز لے کر نہ کھائیں اور بری سوسائٹی سے بچائیں ان کی خاص نگرانی کریں تا کہ وہ کسی بھی ناگہانی صورت حال سے محفوظ رہ سکیں اس کے علاوہ ریاض حسین عشرت بھٹی ،ڈاکٹر ریاض نول،پیر نذاکت شاہ اور فضل عباس نے بھی خطاب کیا علاوہ ازیں ماں ،بچے کی صحت کے حوالے سے بھی سیمنار کا انعقاد کیا گیا اور مقرر ین نے ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے بہتر خوراک،صاف ستھرا ماحول اور بر وقت میڈیکل چیک اپ پر زور دیا۔
loading...
Feedback
Dislike
 
Normal
 
Good
 
Excellent
 




فیس بک پیج

تصویری خبریں

ad

نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

مقبول ترین

اسلامی و سبق آموز


     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2017 apkibat. All Rights Reserved