تازہ ترین  

محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال کے زیر اہتمام دارالامان میں شادی کی تقریب
    |     8 months ago     |    پاکستان
محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال کے زیر اہتمام دارالامان میں شادی کی تقریب
جھنگ( آپکی بات )محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال کے زیر اہتمام دارالامان میں مقیم دوشیزہ کی شادی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں محمد آصف اقبال ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل، ماہر نفسیات ڈاکٹر اشفاق احمد اسد،معروف سرجن ڈاکٹر نیاز علی محسن مگھیانہ،ممبر ڈی سی سی ڈاکٹر ریاض نول ،بیگم شیخ محمد اکرم ایم این اے،ڈسٹرکٹ چیئرمین زکواۃ و عشر بیگم عابدہ بشیر،میڈم نیلم ناصر مگھیانہ،چیئرمین ڈسٹرکٹ بیت المال کمیٹی ریاض حسین عشرت بھٹی،سپریٹنڈنٹ دارالامان میڈم ثمرہ رباب،ڈسٹرکٹ منیجر صنعت زار محمد فاروق بٹ، میاں نسیم ناصر کمال ایڈووکیٹ کے علاوہ سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔سپریٹنڈنٹ دارالامان میڈم ثمرہ رباب کی خصوصی کاوش سے دارالامان میں مقیم خاتون عالیہ بی بی کی رضا مندی سے قیصر عباس کے ساتھ شریعت محمدی کے تحت نکاح کرنے کے بعد رخصت کیا گیا دلہن کو کثیر جہیز کے سامان کے رخصت کیا گیا اور شرکاء تقریب کو پر تکلف کھانے کے ساتھ خاطر تواضع بھی کی گئی جہیز کے سامان اور کھانے کا بندوبست ڈاکٹر اشفاق احمد اسد، و دیگر مخیر حضرات کے تعاون سے کیا گیا اس موقع پر سپریٹنڈنٹ دارالامان میڈم ثمرہ رباب نے میڈیا کو بتایا کہ اس سے قبل بھی دارالامان میں مقیم خواتین کی شادیاں ان کی رضا مندی سے کروائی گیءں ہیں آخر میں نو بہاتا جوڑے کی خوش حالی کیلئے خصوصی دعا بھی کروائی گئی۔





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


مقبول ترین

اسلامی و سبق آموز


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved