تازہ ترین  

فضولیات
    |     3 months ago     |    شاعری
ولن ٹائن منانے کی پڑی ہے
تجھے کیوں مار کھانے کی پڑی ہے

سبھی رشتے پرانے ہو گئے کیا؟
نئے رشتے بنانے کی پڑی ہے

میں کمبل میں ٹھٹھر کے رہ گیا ہوں
مگر تجھ کو نہانے کی پڑی ہے

کسی گڑ بڑ کا اندیشہ ہے، جلدی
جو بچوں کو سلانے کی پڑی ہے

کہاں لے جا رہے ہو پھول اتنے
نیا گلشن سجانے کی پڑی ہے ؟

تری ہیں گور میں جب دونوں ٹانگیں
تو اب کیا شادیانے کی پڑی ہے

جو دھڑکا دل ضرورت سے زیادہ
ضرورت شامیانے کی پڑی ہے

سنو نا آج چودہ فروری ہے
تجھے کیوں گھر کو جانے کی پڑی ہے
..............
عابد عمر
Feedback
Dislike
 
Normal
 
Good
 
Excellent
 




فیس بک پیج

تصویری خبریں

ad

نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

مقبول ترین

اسلامی و سبق آموز


     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2017 apkibat. All Rights Reserved