تازہ ترین  

خاموشی عظیم عبادت ہے
    |     3 months ago     |    کالم / بلاگ
عبادتوں میں سے ایک عبادت خاموشی بھی ہے جی ہاں خاموشی بھی ایک عظیم عبادت ہےآپ نے آج تک یہ تو سنا ہوگا نماز، روزہ ،زکوة، حج صدقہ دینا اچھی بات کرنا یہ ساری عبادتیں ہیں لیکن یاد رہے کہ خاموشی بھی ایک عظیم عبادت ہے اس انمول عبادت کے بارے میں نبی علیہ السلام کا فرمان ہے آیا آپ لوگوں کوایسی عبادت نہ بتاوں ؟ جوانتہائی آسان ہے اور اسمیں کوئی مشقت بھی نہیں وہ عبادت خاموشی اور اچھے اخلاق ہیں دوسری
حدیث میں ارشا د نبوی ہے خاموشی حکمت ہے لیکن اکثر لوگ اس سے بے خبر ہیں نبی علیہ السلام نےاپنے صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین کو کثرت سےخاموش رہنے کی تلقین کی ہے ایک صحابی عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ السلام سے پوچھا نجات کس چیزمیں ہے آپ نے اس صحابی کو تین باتیں ارشاد فرمائی نمبر 1 اپنے زبان کو قابو میں رکھ نمبر2تیرا گھر تیرے لئے کافی ہو یعنی گھر میں رہا کرونمبر 3اپنے گناہوں پر رویا کرو (ترمذ)ایک دوسری جگہ آپ نے ارشاد فرمایا ہے جوشخص زیادہ باتیں کرتا اس سےغلطیاں زیادہ ہوتی ہیں اورجس شخص سے زیادہ غلطیاں ہوتی ہیں اسکے گناہ بڑھ جاتے اورجسکے گناہ بڑھ جا ئیں اسکے لئے جہنم کی آگ ہی بہتر ہے داود علیہ السلام سے لوگوں نے کہا ہمیں ایسا عمل بتادو جو ہمیں جنت میں داخل کردے آپ نے فرمایا ہمیشہ خاموش رہا کرو سلیمان علیہ السلام فرماتے ہیں اگر بات کرنا چاندی کے مانند ہے ہو تو خاموش رہنا سونا ہے طاوس رحمہ اللہ فرماتے کہ زبان تو ایک بھیڑیاہے اگر اسکو میں نے آزاد چھوڑ دیا تو مجھے کھا جائےگا
خلاصہ یہ کہ ساری حکمتوں کی جڑ خاموشی ہے خاموشی کو اپنی عادت ثانیہ بنائے اور مفت میں ڈھیر ساری نیکیاں کمائے. 
..............
مفتی محمد سہیل البازی

Feedback
Dislike
 
Normal
 
Good
 
Excellent
 




فیس بک پیج

تصویری خبریں

ad

نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

مقبول ترین

اسلامی و سبق آموز


     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2017 apkibat. All Rights Reserved