تازہ ترین  

ہزار ہا خطرناک بیماریوں سے نجات
    |     10 months ago     |    اسلامی و سبق آموز
آیات شفاء کا کمال ہزار ہا خطرناک بیماریوں (ایڈز، کینسر، ہیپا ٹائٹس، شوگر، مردانہ کمزوری) سے نجات شاہ عبدالقادر رائے پوری رحمہ اللہ کا خاص الخاص عمل موت و حیات اور بیماری سے شفاء صرف اللہ تعالی کے ہاتھ میں ہے۔ کوئی یہ دعوی نہیں کر سکتا کہ میرے پاس ایسی کوئی چیز ہے جسے استعمال کر کے منٹوں میں ہر کوئی چنگا بھلا ہو سکتا ہے۔ ہر کوئی اسباب کے درجے کی بات کرتا ہے۔ اللہ تعالی اور اس کے رسول حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی توکل کرنے سے پہلے اسباب اختیار کرنے کا حکم دیا ہے۔ بیماریوں سے چھٹکارا پانے کے لیے آیات شفاء بھی اسباب کے درجے میں ہے۔ بڑے بڑے بزرگوں نے ان کے ذریعے سے شفاء ملنے کی پیشین گوئی کی ہے۔ ان بزرگوں میں شیخ ابوالقاسم قشیری رحمہ اللہ ، قاضی بیضاوی رحمہ اللہ، سعد حلبی رحمہ اللہ ، شیخ تاج الدین سبکی رحمہ اللہ اور شیخ عبدالقادر رائے پوری رحمہ اللہ شامل ہیں۔ شیخ ابوالقاسم قشیریؒ کے بیٹے اتنے شدید بیمار ہو گئے کہ ان کے بچنے کی کوئی امید نہ رہی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خود خواب میں تشریف لا کر ان آیات کو پڑھنے کی تاکید فرمائی۔ شیخ نے کچھ دیر پڑھ کر دم کیا تو وہ بچہ بھلا چنگا ہو گیا۔ معلوم ہی نہیں ہوتا تھا کہ اسے کوئی خطرناک بیماری رہی ہے۔ شیخ فرماتے ہیں کہ ان آیات کے ذریعے شفاء پانے کے لیے اول و آخر تین تین بار درود شریف پڑھیں پھر تین مرتبہ سورۃ فاتحہ بسم اللہ سمیت پڑھیں۔ اس کے بعد درج ذیل آیات شفاء پانی پر پڑھ کر مریض کو پلائیں۔ کچھ عرصہ پلانے سے ان شاء اللہ العزیز شفاء حاصل ہوگی۔ وَيَشْفِ صُدُوْرَ قَوْمٍ مُّؤْمِنِيْنَ 9۔ التوبہ : 14 وَشِفَا ءٌ لِّمَا فِي الصُّدُوْرِ 10۔یونس : 57 شَرَابٌ مُّخْتَلِفٌ اَلْوَانُه فِيْهِ شِفَا ءٌ لِّلنَّاسِ 16۔ النحل : 69 وَنُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْاٰنِ مَا هُوَ شِفَا ءٌ وَّرَحْمَةٌ لِّلْمُؤْمِنِيْنَ 17۔ الاسراء : 82 وَاِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِيْنِ) 26۔ الشعرا : 80 قُلْ هُوَ لِلَّذِيْنَ اٰمَنُوْا هُدًى وَّشِفَا ءٌ 41۔فصلت : 44





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


مقبول ترین

اسلامی و سبق آموز


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved