تازہ ترین  

کاہنہ،آٹورکشہ واپڈاکے ٹراسفارمر کی زد میں آگیا
    |     7 months ago     |    پاکستان
کاہنہ (آپکی بات)آٹورکشہ واپڈاکے ٹراسفارمر کی زد میں آگیا،رکشہ ڈرائیور سمیت دوخواتین اورایک بچہ کرنٹ لگنے سے بے ہوش۔نجی ہسپتال سے طبی امداد کے بعد حالت تسلی بخش ہے۔کچاشہزادہ روڈکاہنہ نولاہورپرزمین سے اڑھائی سے تین فٹ بلندی پر نصب واپڈا ٹراسفارمراس سے قبل بھی کئی حادثات کاسبب بن چکاہے۔ٹراسفارمرکے ساتھ ویلڈنگ ورکشاپ واقع ہے۔ورکشاپ پرکام کرنے والے بچے لوہے کاسامان ادھر،اُدھررکھتے وقت تقریباًروزانہ ہی کرنٹ کی زد میں آجاتے ہیں۔گزشتہ دس سالوں سے یہ ٹراسفارمر حادثات کاسبب بن رہاہے کئی مرتبہ ٹرالی ،ٹرک کی ٹکر کے بعد آگ لگنے کے واقعات رونماہوچکے ہیں،کئی ٹراسفارمرخراب ہوچکے ہیں پراہل علاقہ کی بے تحاشہ شکایات کے باوجود واپڈاحکام نے ٹراسفارمرکواُونچا کیانہ ہی حادثات سے بچاؤکیلئے کوئی دیگراقدامات اُٹھائے۔گزشتہ روزآٹورکشہ کے ٹراسفارمر کی زد میں آنے کے بعد اہل علاقہ نے لیسکوچیف اوراعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ فوری طورپراس ٹراسفارمرکواُونچاکرکے نصب کیاجائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔







Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


مقبول ترین

اسلامی و سبق آموز


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved