تازہ ترین  

ادارہ عالمی بیسٹ اردو پوئیٹری کے زیر اہتمام مشاعرے کا انعقاد
    |     7 months ago     |    گوشہ ادب
 ادارہ عالمی بیسٹ اردو پوئیٹری کے زیر اہتمام مشاعرے کا انعقاد 

ادارہ عالمی بیسٹ اردو پوئیٹری 
کے زیر اہتمام 24 فروری بروز ہفتہ شام 7 بجے ایک منفرد اور شاندبخار اورخوبصورت غیر طرحی صوتی و تحریری مشاعرے کا انعقاد کیا گیامشاعرے میں اول آنے والے شاعر و شاعرہ کو*محسن نقوی ایوارڈ* سے نوازا جانا تھا

ادارۂ عالمی بیسٹ اردو پوئیٹری
دنیا کا واحد ادارہ ہے، جو اس برقی ترقی یافتہ دور میں شعراء,ادباء و مصنفینِ زبانِ اردو ادب کی ذہنی آبیاری کرتا ہے اور نئے نئے لسانیاتی پروگرامز منعقد کرتا ہے پروگرام میں سارے شعرا اپنا کلام خود برائے تنقید پیش کیا مشاعرہ ادارے کے بانی و چیف

جناب محترم *توصیف ترنل ہانگ کانگ* صاحب کی زیر نگرانی آرگنائز کیا گیا جس کی صدارت
محترم خمار دہلوی نئی دہلی انڈیا والوں نے کی اور پروگرام کے
مہمانانِ خصوصی
محترم مختار تلہری صاحب بھارت
محترم امین اڈیرائی صاحب پاکستان
محترم امیرالدین امیر بیدر صاحب بھارت
محترمہ ڈاکٹر مینا نقوی صاحبہ مراداباد بھارت
محترم ضیاء شادانی صاحب بھارت سے اور پروگرام کے
مہمانانِ اعزازی
محترم ڈاکٹر فرحت عباس راولپنڈی اسلام آباد پاکستان
محترم سراج گلاؤٹھوی بھارت
محترم ارشد محمود ارشد پاکستان سے تھے پروگرام کی بہت ہی اعلی اور خوبصورت
نظامت
محترم علیم طاہر نے بھارت سے کی اور جنہوں نے اپنی دل کش اور خوبصورت آواز کا جادو شرکاء کے دل و دماغ میں جگائے رکھا اور داد و تحسین وصول کرتے رہے

پروگرام کے ججز پینل سب شعراء کا کلام پڑا سنا اور پرکھا اور اول پوزیشن کا فیصلہ کیا
سب ججز کے پاس 25، 25 نمبرز تھے اور جب کہ
کل 125 نمبرز تھے سب سے زیادہ نمبرز والے کلام اور اسی کے خالق کو ایوارڈ سے نوازا گیا تمام ججز جن میں محترم مختار تلہری صاحب بھارت
محترم امین اڈیرائی صاحب پاکستان
محترم امیرالدین امیر بیدر صاحب بھارت
محترمہ ڈاکٹر مینا نقوی صاحبہ مراداباد بھارت
محترم ضیاء شادانی صاحب بھارت سے شامل تھے اور شعرا ءکرام جن کا کلام کچھ اس طرح رہا کہ سب سے پہلے

حمدِ باری تعالی ﷻ:
خزاں رسیدہ چمن کو بہار دیتا ہے
وہ زرد کلیوں کےچہرے نکھار دیتا ہے

محترم ثمریاب ثمر۔۔۔۔ سہارنپور اترپردیش انڈیا والوں نے پیش کی جسے سبحان اللہ کے ورد سے بار ہا نوازا گیا اور شاعر کو اتنی اچھی کاوش پر داد و تحسین اور پھولوں سے نوازا گیا اس کے بعد

نعتِ شافعِ محشر ﷺ:
اس دل میں کس طرح سے بسیرا خدا کا ہو
رکھا ہے جس کسی نے بھی کینہ رسول سے

سبحان اللہ سبحان اللہ سبحان اللہ سبحان اللہ سبحان اللہ سبحان اللہ سبحان اللہ سبحان اللہ

محترم ارشد محمود ارشد پاکستان سے پیش کی جسے درود پاک سے نوازا گیا اور شاعر کو آپ ﷺ خی اتنی پیاری خوبیاں بیان کرنے پر داد و تحسین اور پھولوں سے نوازا گیا اس کے بعد جناب محترم علیم طاہر بھارت سے نظامت کے فرائض ادا کرتے ہوئے نہائت خوبصورت آواز کا جادو چلا کر شعراء کو ان کی باری باری پر بلز بھیجتے رہے اور سامعین کو اپنے اور سینئیر شعراء کے اشعار سنا سنا کر داد بٹورتے رہے اور خوش کرتے رہے شعراء اکرام میں شامل

محترمہ صبیحہ صدف بھو پال انڈیا

محترم عبدالوحید عاجز۔ سرگودھا بھیرہ

محترم ارسلان فیض کھوکھر پسرور سیالکوٹ

محترم اصغر شمیم، کولکاتا، انڈیا

جلانے بھی دیتی نہیں اک دیا تک
نہ جانے ہوا کیوں یہ ضد پر اڑی ہے

محترم ہمرازاچوی اوچ شریف پاکستان
زمانے میں حد ہے نہ ہے حد بندی
محبت رہے گی زمانے کی حد تک

محترم شاہزیب مصطفٰی ضلع سدھنوتی منگ آزادکشمیر
کندن مجھ کو مان چکے ہیں
یہ سورج سے جان چکے ہیں

محترمہ غزالہ انجم بورے والا پاکستان

محترم اشتیاقؔ کاشمیری

محترم عابد خان طالب ہاشمی انڈیا

محترم ثمریاب ثمر۔۔۔۔ سہارنپور اترپردیش انڈیا
یہ کیا ماحول ہے شہر وفا کا
نہیں ہے مطمئن کوئی ک

محترم اسامہ زاہروی ڈسکہ سیالکوٹ پاکستان
وہ مُجھے کیسے چھوڑ سکتا ہے؟
کہہ دِیا صاف صاف “ہُوں اُسی کا”

محترم ملک خان ایاز خوشاب پنجاب پاکستان

محترمہ سیما گوہر رام پور یو. پی. انڈیا

محترم حفیظ مینانگری بھارت
ہم لوگ جلاتے ہیں دیے اپنے لہو سے
خیرات کے سورج سے اجالا نہیں کرتے

محترم مصطفٰی دلکش ممبئی مہاراشٹر انڈیا

محترم شہزاد تابش لاھور پاکستان

محترم خالد سروحی گکھڑ سٹی گوجرانوالہ پاکستان

محترمہ ڈاکٹر صابرہ شاہین ڈیرہ غازی خان پاکستان

الٰہی خیر ہو منصوریت کی
صلیبوں کو سجایا جا رہا ہے

( خمار دہلوی )

محترم احمد علی برقی اعظمی، نئی دہلی انڈیا سے تھے جنہوں نے اپنی اپنی باری پر اپنا کلام برائے تنقید نہائت خوش اسلوبی سے پیش کیا اور ججز کی تنقید کو برداشت کیا بلکہ سن کا شکریہ ادا کی اور باقی اہل محفل سے خوب داد و تحسین وصول کی اور انتے خوبصورت مساعرے کے اہتمام پر محترم توصیف صاحب کو اور اسکے ساتھ پوری انتظامیہ و صدر مشاعرہ تمام مہمانان کو اور شعراء نے سبھی حاضرین محفل کو بہت بہت مبارکباد دی

آخر میں جناب خمار دہلوی صاحب کو ان کی سب سے اور خوبصورت کاوش جسے تمام ججز اور پروگرام میں شریک سب حاضرین نے سراہا اس پر ان کو ادارے کے بانی و چیرمین جناب توصیف ترنل صاحب نے *محسن نقوی ایوارڈ* ایوارڈ سے نوازا جس پر تمام احباب نے ان کو مبارکباد دی اور داد و تحسین سےنوازتےرہے رات گئے تک پروگرام جاری رہا جس میں ادارے کے تمام ۔
جس میں ادارے کے تمام ممبران نے بھی اتنے خوبصورت پرگروام کے انعقاد پر جناب توصیف ترنل صاحب کا شکریہ ادا کیا اور اس کے بعد محترم جناب توصیف ترنل صاحب کے بھی تمام ججز اور ادارے کی پوری ٹیم اور شعراء کا شکریہ ادا کیا اور امید کے ساتھ خدا حافظ کہا ۔۔۔۔۔۔
کہ آئندہ بھی ایسے ہی پروگراموں کا انعقاد ہوتا رہے گا جن میں نئے اور پرانے شعراء اکرام کی حوصلہ افزائی ہوتی رہے گی انشاءاللہ
شکریہ گزار !!! 





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


مقبول ترین

اسلامی و سبق آموز


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved