تازہ ترین  

مشہور و معروف سنگر ایکٹریس ہیر کا خصوصی انٹرویو
    |     7 months ago     |    تعارف / انٹرویو
س: آپ نے اپنے کیئرئیر کا آغاز کب اور کہاں سے شروع کیا
ج: میں نے اپنے کیئرئیر کا آغاز کوئی 4 سال پہلے لاہور سے سے کیا
س:آپ نے اس فیلڈ ہی میں آنا پسند کیوں کیا
ج: میں اس فیلڈ میں اس لیئے آئی کہ میرے کچھ اپنوں نے میرا سب کچھ چھین لیا اور میں خار میں اس فیلڈ میں آئی یہ ایسی فیلڈ ہے اس میں بندہ یا تو خار میں آتا ہے یا پیار میں آتا ہے۔میں خار میں آئی
س: آ پ کو کھانے میں کیا پسند ہے
ج:کھانے میں قیمہ بہت پسند ہے آلو قیمہ،کریلے قیمہ
س: کوکنگ آتی ہے آپ کو کیا اچھا بنا سکتی ہیں؟
ج: جی جو کھانے میں پسند ہے وہ اچھا بنا لیتی ہوں جو بھی ایک بار کھات ہے تعریف کئے بغیر نہیں رہتا
س: اگر آپ سنگرنہ ہوتی تو کیا ہوتی
ج: جی میں سنگر نہ ہوتی تو ایکٹریس ہوتی نہیں تو بیوٹیشن تو لازمی ہوتی بلکہ رہ بھی چکی ہوں
س: آج کل جو کام ہو رہا ہے اس میں کوئی تبدیلی آنی چاہئے
ج: جی آج کل جو کام ہو رہا ہے اس مین ضرور تبدیلی آنی چاہیئے حکومت کو چاہیئے کہ اس میں اپنا رول ادا کرے سپورٹ کرے تاکہ پاکستان میں بھی معیاری کام ہو سکے
س: آپ اپنے کام سے مطمئن ہیں
ج: جی میں اپنی زندگی میں بہت سارا کام کرنا چاہتی ہوں اس لیئے ابھی اپنے کام سے مطمئن نہیں ہوں
کوئی ایسی خواہش جوآج تک پوری نہ ہو سکی ہو
ج: اللہ کا شکر ہے کہ ہر خواہش پوری ہوئی ہے لیکن مجھے زندگی میں وفا نہیں ملی اور جدائی نہ ہوتی یہی ایک خواہش ہے باقی بہت شکر ہے مالک کا کہ جو چاہا ملا
:مستقبل میں کیا کرنے کا اردہ ہے
ج:مستقبل میں بیوٹیشن اور بوتیک کا کام دوبارہ کرنا چاہتی ہوں
آپ کی عمر کتنی ہیں
ج: جتنی میں دکھائی دتیی ہوں اس سے کم ہی ہے ویسے یہ سوال سب سے مشکل سوال ہے
آپ کی خوبصورتی کا کوئی خاص راز
ج: میں کہاں خوبصورت ہوں اگر کسی کو خوبصورت لگتی ہوں تو اس کی اصل وجہ ہے کہ میں اپنی زندگی میں جھوٹ نہیں بولا کبھی اس لیئے لوگوں کو خوبصورت لگتی ہوں جیسی ظاہری طور پر نظر آتی ہوں باطنی بھی ایسی ہی ہوں
اگر وزیر اعظم بنا دیا جائے تو ملک میں کیا تبدیلی لائیں گی
ج: اگر مجھے وزیر بننے کا کبھی موقع ملا تو ملک سے بے روزگاری کا خاتمہ یقینی بنا¶ں گی اور ہر طبقہ کے لوگوں کی تنخواہ کم از کم اتنی ضرور ہوگی کی ان کو بے ایمانی سے پیسہ نہیں کمانا پڑے گا۔اور اولڈ ہا¶س بنا¶ں گی غریبوں کے لیئے گھر بنا¶ں گی
س:ا گر انڈیا جا کر کام کرنے کا موقع ملا تو کریں گی
ج: انڈیا سے کافی بار آفر ہوئیں ہیں لیکن مین سمجھتی ہوں جو عزت انسان کی اپنے ملک میں ہیں اور کہیں نہیں اپنے ملک نے ہی مجھے اتنا پیار محبت شہرت دی کہ کہیں جانے کی ضرورت ہی نہیں
س:فلم میں کام کی آفر ہو تو کریں گی
ج؛ فلموں میں کام کر چکی ہوں اور اب بھی کر رہی ہوں
س:اگر فلم کام کرنے کا موقع ملا تو کس پاکستانی ہیروکے ساتھ کام کرنا پسند کریں گی
ج: فلموں میں کام کر رہی ہوں لیکن بطور ہیروئن شان کے ساتھ آنا پسند کروں گی
س:شادی کب کر رہی ہیں
ج:ایک بار شادی کر چکی ہوں اب کوئی ارادہ نہیں شادی کا
س:کس شخصیت سے بہت متاثر ہیں آپ
ج: میں محترمہ بے نظیر بھٹو صاحبہ سے متاثر ہوں کیوں کہ وہ ایک سیاستدان ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اچھی ماں اچھی بیوی بھی تھی





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


مقبول ترین

اسلامی و سبق آموز


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved