تازہ ترین  

میں کام ایسے نرالے کررہا ہوں
    |     4 months ago     |    شاعری
میں کام ایسے نرالے کر رہا ہوں
کہ شعروں کو نوالے کر رہا ہوں

تمہاری زندگی ہے خود جیو تم
تجھے تیرے حوالے کر رہا ہوں

ہے اپنے جرم کا اقرار مجھ کو
میں لفظوں سے اجالے کر رہا ہوں

یہ نفرت کیوں مجھے سونپی گئی ہے
عمل تو پیار والے کر رہا ہوں

جوانی کو ہے تھوڑا وقت درکار
ابھی تو بال کالے کر رہا ہوں

اسیری بھا گئی ہے رفتہ رفتہ
سو زنجیروں کو تالے کر رہا ہوں

عمر لوٹا ہوں چاہت کے سفر سے
شمار اب اپنے چھالے کر رہا ہوں
Feedback
Dislike
 
Normal
 
Good
 
Excellent
 




فیس بک پیج

تصویری خبریں

ad

نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

مقبول ترین

اسلامی و سبق آموز


     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2017 apkibat. All Rights Reserved