تازہ ترین  

عمدۃ العارفین پیرسیدحاجی برہان شاہ ہمدانی آستانہ عالیہ دندہ شاہ بلاول کے سالانہ چوتھے عرس مبارک کی تقریبات اختتام کوپہنچیں
    |     7 months ago     |    پاکستان
پائی خیل(آپکی بات)عمدۃ العارفین پیرسیدحاجی برہان شاہ ہمدانی آستانہ عالیہ دندہ شاہ بلاول کے سالانہ چوتھے عرس مبارک کی تقریبات اختتام کوپہنچیں۔ تفصیلات کے مطابق عمدۃ العارفین پیرسیدحاجی برہان شاہ ہمدانی آستانہ عالیہ دندہ شاہ بلاول کے سالانہ چوتھے عرس مبارک کی تقریبات پیرسیدعبدالماجدشاہ ہمدانی کی صدارت میں گزشتہ روزاختتام پذیرہوئیں ۔جن میں سینکڑوں عقیدت مندوں کے علاوہ علماء کرام ومشائخ عظام کی کثیرتعدادنے شرکت کی ۔اس موقع پرمعروف مذہبی سکالرعلامہ پیرسیدمنصورشاہ اویسی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سادات(سیدگھرانے )سے اللہ اوراس کے رسول صلی اللہ علیہ والہٖ وسلم کی رضاکی خاطرمحبت کرنی چاہیے ۔ کیونکہ برکات وحسنات کامخزن ومعدن سادات کاگھرانہ ہوتا ہے ۔ اولیاء کرام کی محبت درحقیقت دارین کی سعادت اور رضائے الٰہی کاسبب ہے ۔ان کی برکت سے اللہ تعالیٰ مخلوق کی حاجتیں پوری کرتاہے ان کی دعاؤں سے خلق فائدہ اٹھاتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اولیاء کرام کی کاوشوں کی وجہ سے اسلام کوفروغ ملاپاکستان کے قیام میں اکابرین اہلسنت نے اہم کرداراداکیا۔عرس پاک کی محافل کے انعقاد کامقصدنئی نسل میں اولیاء کرام کے بارے میں شعورپیداکرناہوتاہے ۔برصغیرپاک وہندمیں اولیاء کرام نے جس اندازمیں اشاعت اسلام کی اسکی مثال نہیں ملتی لاکھوں غیرمسلموں نے اولیاء کرام کی تبلیغ سے متاثرہوکردین اسلام کی دولت حاصل کی ۔اولیاء کرام کاپیغام ہمیں اس بات کی تعلیم دیتاہے کہ ہم اسلام کی تبلیغ واشاعت میں کوئی دقیقہ فروغ ذاشت نہ اٹھائیں بلکہ اپنی صلاحیتیں اسلام کی سربلندی کے لئے صرف کریں ۔معروف ثناء خوان مصطفی صلی اللہ علیہ والہٖ وسلم ظفراقبال قادری ودیگرنے گلہائے عقیدت پیش کی جبکہ نقابت کے فرائض ناصرشاہ ہمدانی نے سرانجام دیے ۔عرس پاک پیرسیدعبدالماجدشاہ ہمدانی، پیرسیدعبدالواجدشاہ ہمدانی،پیرسیدعنصرشاہ ہمدانی،پیرسیدساجدعلی شاہ ہمدانی،پیرمحمدشاہ ہمدانی کی صدارات ونگرانی میں منعقدہوا ۔اختتامی نشت میں قرآن خوانی،نعت خوانی، خطابات، حضرت سخی نوری شاہ سلطان بلاول اورتمام سادات کے مزارات کے بعدخصوصی چادرپوشی پیرسیدحاجی برہان شاہ ہمدانی کے مزارپرکی گئی۔بعدازاں عالم اسلام اورملک پاکستان کی سلامتی کے لئے دعائے خیرکی گئی بعدمیں لنگربھی تقسیم کیاگیا۔





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


مقبول ترین

اسلامی و سبق آموز


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved